مہوش حیات جانوروں کے حقوق کے لیے سرگرم
اداکارہ نے اسلام آباد چڑیا گھر میں 12 جانوروں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو تمام چڑیا گھر بند کردینے چاہییں۔
![جانوروں کے حقوق](https://news360.tv/wp-content/uploads/2020/12/حیات-1-1.jpg)
خدا نے اس دنیا میں جہاں انسانوں کو زندگی جیسی نعمت بخشی ہے وہیں جانوروں کو بھی اس دھرتی کا حصہ بنایا ہے۔ فضا میں پرندوں کی چہچہاہٹ ہو یا معصوم جانوروں کی نٹ کھٹ حرکتیں، سب اس فانی دنیا کی رنگینی کو بڑھانے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں ۔ تمام چرند پرند اپنے حقوق رکھتے ہیں لیکن جس معاشرے میں انسانی حقوق کا استحصال عام بات ہو وہاں جانوروں کے حقوق کا خیال کون کرے گا؟
ایسے میں انسانی حقوق کی خیر سگالی کی سفیر اور پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے جانوروں کے حقوق کے لیے بھی آواز بلند کی ہے۔
اداکارہ اسلام آباد کے چڑیا گھر میں 12 جانوروں کی ہلاکت کی خبر پر افسردہ ہوگئیں۔ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کردیا ہے۔ لکھا ہے کہ غیر ملکی شخصیات کے ملوث ہونے پر ہی کارروائی کیوں کی جاتی ہے؟ حکومت کو چڑیا گھروں کو بند کردینا چاہیے۔
In a country where we’re still fighting for human rights,animal rights are a long way off. But come on,why do we only take action when foreign celebrities get involved?This is so embarrassing.Animals are born free- the authorities must shut these zoos now!https://t.co/jY6MzNXu7W
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) December 14, 2020
یہ بھی پڑھیے
انسان اگر گائے سے بات کریں تو وہ خوش ہوتی ہیں، تحقیق
پچھلے دنوں وفاقی دارالحکومت کے مرغزار چڑیا گھر کے 12 جانور منتقلی کے دوران ہلاک ہوئے۔ لیک ویو پارک بھیجے جانے والے 290 پرندوں میں سے بھی 5 دم توڑ گئے۔
دوسری جانب کاون ہاتھی کے بعد اب وائلڈ لائف بورڈ نے مرغزار چڑیا گھر کے 2 ریچھوں کو اردن منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ مئی میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سہولیات کی عدم دستیابی پر مرغزار چڑیا گھر کے تمام جانوروں کو محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔