منال خان کی تصاویر پر تنقید کرنے والی نور بخاری کی تصویر پر تنقید
نور بخاری نے اداکارہ منال خان اور احسن محسن خان کی وائرل تصاویر پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں بغیر کسی رشتے اور نکاح کے تصاویر شیئر کر کے نوجوانوں کو گمراہ کررہے ہیں
گزشتہ دنوں منال خان پر تنقید کرنے والی نور بخاری خود سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن گئی ہیں۔ کرسمس ٹری کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے نور بخاری کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔
سابقہ اداکارہ نور بخاری نے چند روز قبل اپنے انسٹاگرام پر اسٹوری اپڈیٹ کی تھی۔ ویڈیوز میں نور بخاری عیسائیوں کے مذہبی تہوار کرسمس کی تیاریاں کرتی نظر آرہی ہیں۔ کرسمس ٹری سجارہی ہیں جس پر ‘میری کرسمس’ لکھا ہوا واضح نظر آرہا ہے۔
نور بخاری کی اس پوسٹ نے سوشل میڈیا پرہنگامہ برپا کردیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس عمل کو ان کے سابقہ عمل سے منسلک کیا۔ اور ان پر منافقت اور دوسروں پر تنقید کرنے کے الزام بھی عائد کیے گئے۔
نور بخاری نے اداکارہ منال خان اور احسن محسن خان کی وائرل ہونے والی تصاویر پر تنقید کی تھی جس میں دونوں ایک دوسرے کے کافی قریب تھے۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ دونوں بغیر کسی رشتے اور نکاح کے ایسی تصاویر شئیر کر کے نوجوانوں کو گمراہ کررہے ہیں۔ اور شادی کیے بغیر اس طرح ایک ساتھ تصاویر شئیر کرنا مناسب نہیں ہے۔
کرسمس ٹری کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کر نے کے باعث ان پر شدید تنقید کی گئی۔ جس کے بعد نور بخاری نے اپنے اس اقدام کی وضاحت پیش کردی۔
یہ بھی پڑھیے
نور بخاری کی منال خان اور احسن محسن کی تصویر پر تنقید
نور بخاری نے اپنی ایک پوسٹ میں وضاحت کی کہ وہ عیسائی نہیں ہیں لیکن وہ چاہتی ہیں کہ ان کےبچے تمام مذاہب کا احترام کریں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کی بیٹیوں کو کرسمس ٹری پسند ہے اس لیے انہوں نے اسے گھر میں سجایا جس کاکوئی نقصان نہیں ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ہم سب ہی اللہ تعالیٰ کی مخلوق ہیں۔
گزشتہ سال بھی انہوں نے کرسمس کے موقع پر کرسمس ٹری کی تصویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ تقریباً 3 سال قبل نور بخاری نے شوبز کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہہ دیا تھا۔ اور دین کا راستہ اپنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ تاہم اب بھی وہ خبروں کا حصہ بنی رہتی ہیں۔