چیئرمین سینیٹ کا انتخاب خفیہ کیمرے کی نگرانی میں
چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب پیچھے رہ گیا ہے اور ووٹنگ کے دوران سینیٹرز کی جاسوسی کرنے کے لیے خفیہ کیمروں کی تنصیب کا موضوع ذبان زد عام ہے۔

چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب سے قبل حکومت اور حزب اختلاف کے رہنماؤں کے درمیان خفیہ کیمرے کی ساخت پر ٹویٹس کا تبادلہ ہوتا رہا۔
جمعے کے روز پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ہونا ہے جس کے لیے منتخب سینیٹرز ووٹ ڈالیں گے۔ لیکن صبح جب حزب مخالف کی جماعت کے رہنما سینیٹ پہنچے تاکہ وہ اپنے اُمید وار کے کاعذات نامزدگی جمع کراسکیں تو اُنہوں نے پولنگ بوتھ بھی دورہ کیا۔
اِس دورے پر اُنہیں وہاں پولنگ بوتھ میں عین اُس جگہ کیمرے نصب نظر آئے جہاں ووٹ ڈالے جانے تھے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے وہاں نصب کیمرے کی تصویر لے کر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کر دی۔
Myself and Dr Musadik found spy cameras right over the polling booth!!!! pic.twitter.com/aqRGFRYFbq
— Mustafa Nawaz Khokhar (@Mustafa_PPP) March 12, 2021
اِس کے بعد حزب مخالف اور اپوزیشن کے درمیان بیانات کا سیلاب آگیا۔ حزب مخالف کے رہنماؤں نے حکومت پر ووٹنگ کے دوران سینیٹرز کی خفیہ کیمرے کے ذریعے جاسوسی کرنے کا الزام لگایا ہے جبکہ حکراں جماعت کے رہنماؤں نے سینیٹ کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کیمرہ خود حزب اختلاف نے لگایا اور شور مچادیا تاکہ انتخاب کو متنازع بنایا جا سکے۔
اِس صورتحال کے دوران حکمراں جماعت سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک ٹوئٹ کیا جس میں ایک اسکرو کی تصویر ہے اور اُس کے درمیان ایک کیمرہ نصب ہے۔ اِس پر اُنہوں کہا کہ ایسا ہوتا ہے جاسوسی کا کیمرہ۔
This is one example of Spy Camera the camera can be fitted in a head of nail even,detection of such cameras is impossible, in all likelihood CCTV Camera cable is misunderstood as spy camera pic.twitter.com/KPu8a2RCpA
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 12, 2021
اِس کے جواب میں مصطفی نواز کھوکھر نے بھی ایک ٹوئٹ کیا جس میں ایک اسکرو کی تصویر دکھائی گئی تھی اور تشکرانہ انداز میں کہا گیا تھا کہ رہنمائی کرنے شکریہ میں اس پر تحقیق کر رہا ہوں۔
یہ بھی پڑھیے
چیئرمین سینیٹ کا انتخاب آج ہوگا
Thanks for the lead brother. @fawadchaudhry investigating it now! pic.twitter.com/KfhwjCeSGp
— Mustafa Nawaz Khokhar (@Mustafa_PPP) March 12, 2021
اِس کے بعد فواد چوہدری نے اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اِس کے بعد سوشل میڈیا صارفین یہ سمجھ رہے تھے کہ رہنماؤں کے درمیان ٹوئٹر فائٹ ختم ہوگئی لیکن فواد چوہدری نے ایک اور ٹوئٹ کر دی۔
سیکرٹری سینٹ کیمروں پر کمیٹی بنا دیں اس سے پہلے کہ @DrMusadikMalik اور @Mustafa_PPP ساری وائرنگ کو کیمرے سمجھ کے اکھاڑ دیں ،
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 12, 2021
بظاہر جمعے کے روز ہونے والا چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب پیچھے رہ گیا ہے اور ووٹنگ کے دوران سینیٹرز کی جاسوسی کرنے کے لیے خفیہ کیمروں کی تنصیب کا موضوع ذبان زد عام ہے۔ ایسی صورتحال میں انتخاب کے نیتجے کو کیا ہارنے والی جماعت تسلیم کرے گی؟ یہ اب سے چند گھنٹوں بعد واضح ہو جائے گا۔









