پاکستان کے معروف گلوکار عالمگیر کے گردوں‌ کی کامیاب پیوند کاری

ہمایوں سعید نے عالمگیر کے کامیاب آپریشن پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بہت اچھی خبر ہے۔ اللہ تعالیٰ عالمگیر صاحب کو صحت و تندرستی عطا فرمائیں

پاکستان کے لیجنڈری گلوکار عالمگیر کے گردے کا ٹرانسپلانٹ کامیابی سے ہوگیا۔ معروف گلوگار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر آپریشن کے بعد اپنی ایک تصویر پوسٹ کی۔ جس میں وہ خوشگوار موڈ میں اسپتال کے بستر پر موجود ہیں۔

عالمگیر نے مداحوں کو بتایا کہ اُن کا گردے کا ٹرانسپلانٹ کامیابی سے ہوگیا ہے۔ انہوں نے دعاؤں اور حمایت پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

پاکستانی اداکار ہمایوں سعید نے عالمگیر کی اس پوسٹ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کوٹ ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ الحمداللہ یہ ایک بہت اچھی خبر ہے۔ اللہ تعالیٰ عالمگیر صاحب کو صحت و تندرستی عطا فرمائیں۔

واضح رہے کہ لیجنڈری گلوکار کے 2004 میں دونوں گردے ناکارہ ہوگئے تھے۔ اس وقت سے امریکا میں ان کے ڈائیلاسسز کا سلسلہ جاری تھا۔

عالمگیر کو سالوں سے اپنے گروپ کے گردے نہیں مل رہے تھے۔ تاہم 12 نومبر کو انہوں نے فیس بک پر پوسٹ میں خوشخبری دی کہ انہیں اپنے گروپ کے گردے مل چکے ہیں۔

عالمگیر

عالمگیر کے مقبول ترین گانوں میں ”البیلا راہی”، ”دیکھا نہ تھا کبھی ہم نے یہ سماں”، ”کو کو کورینا”،سمیت درجنوں شامل ہیں۔

متعلقہ تحاریر