ایک ہی گاڑی کا ایک ہی جگہ پر شیشہ توڑ کر 4 بار سامان چوری

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے مہنگے ترین علاقوں میں شمار کیے جانے والے ڈیفنس فیز 4 میں گاڑیوں سے سامان نکالنے کے واقعات میں بے تہاشا اضافہ ہوگیا ہے جس کے پیچھے بظاہر مقامی پولیس کا ہاتھ ہے۔

ویڈیو میں دیکھی جانے والی گاڑی ہنڈا ویزل کا شیشہ توڑ کر سامان چوری کرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے قبل بھی اسی مقام پر اسی گاڑی کا 3 مرتبہ شیشہ توڑ کر اندر موجود قیمتی سامان نکالا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور میں مردہ مرغیوں کے گوشت کی فروخت

گاڑے کے مالک نے نیوز 360 کو بتایا ہے کہ اُنہوں نے ہر بار پولیس میں شکایت کی اور کچی ایف آئی آر بھی درج کرائی ہے لیکن پولیس نے نا تو اِس علاقے کی حفاظت کے کوئی خاطر خواہ اقدامات کیے اور نا ہی پچھلی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

اب یہ سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے جس میں ملزمان کے چہرے واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں اور اُن کے حُلیے بھی۔ پولیس اِس ویڈیو کی مدد سے ملزمان تک آسانی سے پہنچ سکتی ہے۔ لیکن ایک ہی مقام پر ایک ہی گاڑی میں سے سامان چوری کرنے کی بار بار کی جانے واردات سے واضح ہوتا ہے کہ اس گروہ کو پولیس کی پشت پناہی حاصل ہے کیونکہ اسی مقام کی 3 کچی ایف آئی آرز پولیس کے پاس موجود ہیں۔

متعلقہ تحاریر