بل ہوانگ کو 2 دن میں 20 ارب ڈالرز کا نقصان

بل ہوانگ کو یہ نقصان قرضوں کی ادائیگی میں ناکامی کی وجہ سے ہوا ہے۔

جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے ایک تجربہ کار تاجر بل ہوانگ کو محض 2 دن میں 20 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔

بل ہوانگ جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے تجربہ کار تاجر آرچیگوس کیپٹل مینجمنٹ کمپنی کے مالک ہیں۔ وہ گذشتہ کئی سالوں میں اربوں ڈالرز کمانے کے بعد ارب پتی لوگوں کی فہرست میں شامل ہوگئے تھے۔ تاہم اب 2 دن میں 20 ارب ڈالرز کا نقصان ہونے کے بعد بل ہوانگ ارب پتی لوگوں کی فہرست میں نہیں رہے ہیں۔ بل ہوانگ کو یہ نقصان قرضوں کی ادائیگی میں ناکامی کی وجہ سے ہوا ہے۔

آرچیگوس کیپٹل مینجمنٹ کمپنی ایک ایسی سرمایہ کاری کی کمپنی ہے جو اپنے گاہکوں کی رقم کو متبادل سرمایہ کاری میں منافع دیتی ہے۔ بل ہوانگ کو ہونے والے نقصان کو مالیاتی تاریخ میں سب سے زیادہ حیرت انگیز ناکامیوں میں سے ایک قرار دیا گیا ہے۔ کسی بھی شخص یا کمپنی کو اس رفتار سے اتنا بڑا نقصان نہیں ہوا ہے جتنا نقصان بل ہوانگ کو 2 دن میں برداشت کرنا پڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

معاشی مشکلات کے سبب شمالی امریکا میں ڈزنی کے 60 اسٹورز بند

مارچ کے آخر میں بینکوں اور دیگر کمپنیوں نے بل ہوانگ کی کمپنی آرچیگوس کیپٹل مینجمنٹ سے اپنی رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تھا لیکن وہ ان کی ادائیگی نہیں کرسکے تھے۔ بینکوں نے بل ہوانگ کے اثاثوں پر قبضہ کر کے انہیں فروخت کردیا جس سے انہیں 20 ارب ڈالرز کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔

ان کے برعکس دیگر ارب پتی افراد کی دولت زیادہ تر ریئل اسٹیٹ، پیچیدہ سرمایہ کاری، کھیلوں کی ٹیموں اور فن پاروں سے منسلک ہے۔

متعلقہ تحاریر