سستی شادی میں مہنگی شادی کے لوازمات

ملک کی مہنگی ترین شادی کے بعد ایک نوجوان نے سستی ترین شادی کرنے کا ریکارڈ بنانے کی کوشش کی ہے اور اُن کی تصاویر وائرل ہو گئی ہیں۔ خصوصاً نوجوان اُسے بہت پسند کر رہے ہیں۔

گزشتہ دنوں پاکستان میں ملک کی مہنگی ترین شادی کا بڑا چرچا رہا جس میں محض مرکزی تقریب کے انتظام اور تزین و آرائش پر ساڑھے 7  کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔ لیکن اب سوشل میڈیا پر ایک ایسے جوڑے کی شادی کی تصاویر بڑی مقبول ہو رہی ہے جس نے سستی شادی کے تمام کاموں اور تقریبات پر صرف ایک لاکھ 15 ہزار روپے میں سر انجام دیئے۔

مہنگی شادی

 

گزشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اُن تصاویر کو بڑی تعداد میں پسند کیا گیا۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کم خرچ یا سستی شادکے باوجود دولہا دلہن خوش و خرم رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

مہنگی ترین شادیاں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کا سبب

سستی شادی

اس منفرد شادی میں موسیقی بھی تھی، رقص بھی کیا گیا. رسمیں بھی ادا کی گئیں اور کمرے کو سجایا بھی گیا۔

پوسٹ کے ذریعے یہی پیغام دیا گیا کہ خوشی کے موقع پر اپنوں اور گھروالوں کو بھی خوش رکھیں ناکہ ان سب کے لیے پریشانی کا باعث بنیں۔

سستی شادی کی ایک اور مثال

کچھ روز قبل سوشل میڈیا صارف طلحٰہ بھٹی نے بھی قائم کی تھی۔

انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنی اہلیہ کے ساتھ اپنی شادی کی

تصویرشیئر کی تھی اور لکھا تھا کہ ”نہ کوئی مایوں، نہ ڈھولکی، نہ مہندی، یہاں تک کہ نہ ہی بارات’ سادگی سے نکاح کیا۔‘‘

گھر میں چھوٹا سا فنکشن ہوا جس میں 10 سے 15 رشتہ دار شریک ہوئے اور پھر رخصتی ہوگئی۔ ولیمہ سنت ہے اس لیے ہم نے کچھ دیگیں تیار کروا کر غریبوں میں کھانا تقسیم کردیا۔

No Mayun, Dholki, Mehndi or even Baraat.

We had a simple Nikkah and then a small gathering at home with hardly 10-15…

Posted by Talha Bhatti on Sunday, 8 November 2020

متعلقہ تحاریر