تین برسوں میں حکومت اپنا قبلہ درست نہیں کرپائی، شیخ حبیب

آل پاکستان موٹر سائیکل ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین شیخ حبیب کا کہنا ہے کہ تین سال گزر گئے ہیں مگر ابھی تک حکومت کا قبلہ درست نہیں ہوا ہے، انہیں پتا ہی نہیں ہے کہ پاکستان کو کیاکرنا ہے۔

نیوز 360 سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے آل پاکستان موٹر سائیکل ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شیخ حبیب کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ اداروں کے درمیان کوآرڈینیشن کو مضبوط بنائے۔ عوام کو پینے کا صاف میسر نہیں ہے اور نہ ہی بجلی کا نظام درست ہے۔

شیخ حبیب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جب ایک غریب دودھ کا ڈبہ خریدتا ہے تو اس کو بھی وہی ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے جو ایک کروڑ پتی شخص کو ادا کرنا پڑتا ہے۔

وائس چیئرمین آل پاکستان موٹرسائیکل ڈیلرز ایسوسی ایشن نے مزید کیا کہا دیکھتے ہیں اس انٹرویو میں

یہ بھی پڑھیے

میں نے پہلی عالمی اردو کانفرنس کا آغاز کیا ہے، احمد شاہ

متعلقہ تحاریر