ٹینس میچ میں بار بار واش روم جانے پر یونانی کھلاڑی پر تنقید
سٹیفانوس کے تین مرتبہ وقفہ لینے پر ان کے حریف غصے میں آگئے اور شکایت کردی۔
امریکا میں جاری یو ایس اوپن ٹینس چیمپیئن شپ میں ایک منفرد واقعہ دیکھنے کو ملا ۔ دوران کھیل یونان کے پلیئر سٹیفانوس کے 3 مرتبہ وقفہ لینے پر ان کے حریف اینڈی مورے غصے میں آگئے اور انتظامیہ سے ان کی شکایت کردی۔
نیویارک میں کھیلے گئے ٹینس میچ کے دوران یونان کے پلیئر سٹیفانوس کو بار بار واش روم جانے کا وقفہ لینا مہنگا پڑ گیا۔ بار بار کورٹ سے باہر جانے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ میچ میں سٹیفانوس نے اپنے مخالف اینڈی مورے کو 6-4، 3-6، 6-3، 6-7 اور 2-6 سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ دوران میچ سٹیفانوس نے دو مرتبہ بریک لیا اور جب وہ تیسرا سیٹ ہارے تو ایک مرتبہ پھر آٹھ منٹ کا طویل بریک لے لیا جس پر ان کے حریف اینڈی مورے غصہ میں آگئے۔
سٹیفانوس کے ٹینس کورٹ سے باہر جانے کے دوران ان کا حریف بار بار امپائر سے کارروائی کا مطالبہ کرنے لگا۔ پلیئر کے دیر سے واپس آنے تک مانارینو اکیلا ہی کورٹ میں گیند سے پریکٹس میں مصروف رہا۔
یہ بھی پڑھیے
ٹینس کے دو کھلاڑی فرنچ اوپن سے دستبردار کیوں ہوئے؟
میچ کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اینڈی مورے نے لکھا کہ سٹیفانوس نے بار بار بریک لے کر میچ کے نتائج کو متاثر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ نہیں کہہ رہے کہ وہ یقینی طور پر میچ جیت رہے تھے لیکن بڑے وقفے لینے سے میچ ضرور متاثر ہوا ہے۔
Fact of the day. It takes Stefanos Tsitipas twice as long to go the bathroom as it takes Jeff Bazos to fly into space. Interesting. 🚽 🚀
— Andy Murray (@andy_murray) August 31, 2021
دوسری جانب یونان کے پلیئر سٹیفانوس نے کہا کہ اگر ان کے مخالف کو کوئی تکلیف پہنچی ہے تو وہ ان سے رابطہ کرسکتے ہیں لیکن وہ یہ نہیں سمجھتے کہ انہوں نے کھیل کے کسی اصول کو توڑا ہے۔









