نور مقدم کی سالگرہ پر بہن کی رنجیدہ تحریر
سارہ مقدم نے لکھا کہ سالگرہ مبارک ہو نورا بابا، میں کئی دفعہ تمہیں سالگرہ کی مبارک باد دینے کے لیے کچھ لکھنے بیٹھی لیکن الفاظ اکٹھے نہیں کر پائی۔

اسلام آباد میں چند ماہ قبل اپنے دوست کے ہاتھوں قتل ہونے والی نور مقدم کی آج سالگرہ ہے۔ جسٹس فار نور نامی ٹوئٹر ہینڈل سے نور مقدم کی تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں وہ کیک کاٹ رہی ہیں۔
This is how we choose to remember you. Beautiful, radiant and smiling. pic.twitter.com/jwc5pPHznL
— Justice for Noor (@justicefornoor) October 22, 2021
نور کی بہن سارہ مقدم نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے نور مقدم کو دکھی دل کے ساتھ سالگرہ کی مبارکباد دی۔ سارہ نے ایک نوٹ بھی لکھا کہ سالگرہ مبارک ہو نورا بابا، میں کئی دفعہ تمہیں سالگرہ کی مبارک باد دینے کے لیے کچھ لکھنے بیٹھی لیکن الفاظ اکٹھے نہیں کر پائی۔ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں تمہاری 28ویں سالگرہ پر روبرو مبارک باد دینے کے بجائے نوٹ لکھوں گی۔
یہ بھی پڑھیے
ہائی کورٹ کا نور مقدم کیس کا ٹرائل 8 ہفتوں میں مکمل کرنے کا حکم
نور مقدم کے لواحقین کا انصاف کی فراہمی کے لیے احتجاج
سارہ نے مزید لکھا ہے کہ ہم لوگ بہت دکھی ہیں نور، میں ہر جگہ تمہیں تلاش کرتی ہوں۔ میں اب بھی یہ ماننے کو تیار نہیں کہ تم ہمیں چھوڑ کر جاچکی ہو۔
View this post on Instagram
ٹوئٹر صارفین نے بھی نور مقدم کی سالگرہ کے موقع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
Really very painful and heart wrenching memories an innocent girl lost her life,how is parents and going in this difficult time pray before Almighty Allah to place her soul at highest rank in jinnah and gave courage and patience to her parents to bear this irreparable loss. Ameen
— Mazhar Muzaffar Awan (@mazharmuzaffar1) October 23, 2021
یاد رہے کہ نور مقدم کے قتل کا مقدمہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ انہیں رواں سال 20 جولائی کو ان کے دوست ظاہر جعفر نے تیز دھار آلے سے قتل کردیا تھا۔