پاکستان کی بہو شنیرا اکرم کی مشرقی لباس میں ریمپ واک

شنیرا اکرم مختلف سماجی اور فلاحی سرگرمیوں کے حوالے سے متحرک ہیں، انہوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ریمپ واک کررہی ہیں۔

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں وہ مشرقی لباس پہن کر ریمپ پر واک کر رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shaniera Akram (@iamshaniera)

شنیرا اکرم نے لکھا کہ آپ سب سے خوبصورت لباس پہن سکتے ہیں لیکن آپ کو اپنے آپ سے مطمئن ہونا چاہیے، کبھی خود کو بدلنے کی کوشش نہ کریں، آپ کا اصل ہمیشہ روشن نظر آئے گا۔

شنیرا اکرم پاکستان میں مختلف سماجی اور فلاحی سرگرمیوں کے حوالے سے متحرک ہیں۔ کبھی کسی عوامی جگہ کی صفائی کرتی ہیں تو کبھی مستحق افراد کو کھانا کھلاتی ہیں۔

شنیرا کو پاکستان اور پاکستانیوں نے ایک ملنسار بہو اور بھاوج کے طور پر قبول کرلیا ہے، وہ شاید آسٹریلیا میں اتنی مقبول نہ ہوں جتنا کہ پاکستان میں ان کے چرچے ہیں۔

اس کی کئی وجوہات ہیں، ایک تو یہ کہ وہ پاکستان کے بہترین باؤلر رہنے والے وسیم اکرم کی اہلیہ ہیں، وسیم اکرم کو کرکٹ سے ریٹائر ہوئے زمانہ ہوا لیکن وہ قوم میں آج بھی اتنی ہی شہرت رکھتے ہیں جتنا کہ کرکٹ کھیلتے وقت تھی۔

دوئم یہ کہ شنیرا پاکستان میں مختلف فلاحی منصوبوں پر کام کر رہی ہیں جس سے براہ راست عوام مستفید ہو رہے ہیں۔ تو پھر لوگ شنیرا کو کیوں نہ پسند کریں؟

شنیرا ریمپ پر واک کرتے ہوئے بھی بہت دلکش لگ رہی ہیں گو کہ انہوں نے مشرقی لباس کے ساتھ پیروں میں سینڈل یا چپل کے بجائے جوگرز پہن رکھے ہیں۔

اس تصویر کے ساتھ انہوں نے جس بات کی نشاندہی کی وہ یہ تھی کہ ہمیں فیشن ضرور کرنا چاہیے لیکن فیشن کرنے کے بعد اپنی اصل کیفیت میں رہنا چاہیے، یہ ضروری نہیں کہ اگر ہم غیر ملکی فیشن کریں تو اپنی عادات و اطوار کو بھی تبدیل کرلیں۔

متعلقہ تحاریر