آسٹریلیا بمقابلہ سری لنکا: کینگروز 7 وکٹ سے فتحیاب

سپر 12 مرحلے کے میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 155 رنز کا ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 155 رنز کا ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

دبئی میں منعقدہ میچ میں آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان بمقابلہ افغانستان ، قومی ٹیم کو پروفیشنل کھیل پیش کرنا ہوگا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:انگلینڈ نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

سری لنکا نے کینگروز کو 155 رنز کا ٹارگٹ دیا جو انہوں نے 17 اوورز میں پورا کر لیا۔

آسٹریلیا سے ڈیوڈ وارنر 65 اور ایرون فنچ 37 رنز بنا کر ٹاپ اسکوررز رہے۔

سری لنکا نے 20 اوورز کی اننگز میں چھ وکٹیں گنوا کر 154 رنز بنائے تھے۔

سری لنکا سے کوشال پریرا اور اسلانکا نے 35، 35 رنز بنائے جبکہ بھنوکا راجا پاکسے 33 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلوی ٹیم سے مچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور زامپا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ایڈم زامپا کے نام رہا جنہوں نے بیٹنگ وکٹ پر بھی عمدہ بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 12 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ تحاریر