جہازوں میں آئی پیڈز لگانے کے نام پر اربوں بٹورنے والا افسر گرفتار
ایف آئی اے نے پی آئی اے کے طیاروں میں آئی پیڈ گیجٹس لگانے کے لیے تین ارب روپے کی کرپشن کرنے پر سینئر افسر کو گرفتار کرلیا ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پی آئی اے کے جہازوں میں آئی پیڈ گیجٹس لگانے کے لیے تین ارب روپے کی کرپشن کرنے پر سینئر افسر کو گرفتار کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے طیاروں میں آئی پیڈز نصب کرنے کے معاملے میں اربوں کی کرپشن پر ایف آئی اے نے کارروائی شروع کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
افغانستان سے غیرملکیوں کے انخلا میں مدد پر دنیا پاکستان کی مشکور
پی آئی اے کی مسافروں کے لیے خوشخبری، نیا ایئربس طیارہ فلیٹ میں شامل
ایف آئی اے کے کارپوریٹ کرائم سرکل نے قومی ایئر لائن کے منیجر ایجنسی افیئرز ہارون رشید کو حراست میں لے لیا ہے۔
ایجنسی حکام کے مطابق ملزم نے غیرقانونی طور پر پی آئی اے کے جہازوں میں آئی پیڈز لگانے کے لیے سرکاری خزانے کو 3 ارب روپے کا نقصان پہنچایا۔
اس معاملے میں پہلے ہی دو افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی حکام کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ معاملے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ پچھلے سال نومبر ہی کے مہینے میں پی آئی اے کے آڈٹ کے دوران اربوں روپے کے غبن اور بدعنوانی کا انکشاف ہوا تھا۔
ایف آئی اے کے کارپوریٹ کرائم سرکل نے قومی ایئرلائن انتظامیہ کے خلاف دو انکوائریز مکمل کی تھیں اور دو مقدمات درج کیے گئے تھے۔









