ابھیشیک بچن نئی فلم میں قاتل بنیں گے
ابھیشیک بچن کی نئی فلم بوب بسواس کا ٹریلر آج صبح ریلیز ہوگیا ہے، ٹریلر میں بوب بسواس نامی ایک کرائے کے قاتل کو دکھایا گیا ہے۔
ابھیشیک بچن کی نئی فلم بوب بسواس کا ٹریلر آج صبح ریلیز ہوگیا ہے، ٹریلر کو بالی ووڈ اسٹار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے شیئر کیا۔
Nomoshkar 🙏🏽
Meet Bob!#BobisBack #NomoshkarEkMinute #BobBiswas@IChitrangda #SamaraTijori@ghosh09 @gaurikhan @sujoy_g @_GauravVerma @RedChilliesEnt #Boundscript @Zee5India— Abhishek Bachchan (@juniorbachchan) November 19, 2021
ٹریلر میں بوب بسواس نامی ایک کرائے کے قاتل کو دکھایا گیا ہے جو کہ 2012 کی فلم کہانی میں پہلی بار متعارف ہوچکا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
ڈی کیپریو اور جینیفر لارنس نئی فلم میں خلانورد بن گئے
ہانیہ عامر کی نئی فلم ‘پردے میں رہنے دو’ کا ٹیزر جاری
کوما سے باہر آنے کے بعد باب بسواس ایک دفعہ پھر قاتل کے طور پر سرگرم ہوچکا ہے۔
باب بسواس اپنی زندگی، اپنی بیوی( جس کا کردار چترانگدا سنگھ نے ادا کیا)، اپنی بچے، دولت اور کام سب معاملات کو بھول چکا ہے۔
یہ دیکھنا بڑا دلچسپ ہوگا کہ وہ اپنے مقاصد پورے کر پاتا ہے یا نہیں۔ فلم کی ہدایت کار دیا اننپورنا گھوش ہیں جبکہ دو بنگالی اداکار پرن بندھوپادھے اور راجاتوا دتہ بھی شامل ہیں۔
بوب بسواس فلم کی کہانی ایک مرکزی کردار کے گرد گھوم رہی ہے جسے سجوئے گھوش نے سنہ 2012 کی فلم کہانی میں پہلی بار متعارف کروایا تھا۔
کہانی میں یہ کردار سسوتا چترجی نے ادا کیا ہے جسے اب ابھیشیک بچن نبھائیں گے۔
یہ فلم 3 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی، اسے شاہ رخ خان کے پروڈکشن ہاؤس ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے فلمایا گیا ہے۔ٓ
اس سے قبل ابھیشیک بچن نے رواں سال کے آغاز میں ریلیز ہونے والی فلم دا بگ بُل میں اداکاری کی تھی۔