بچوں کو بدسلوکی سے بچانے کے عالمی دن کے موقع پرقومی آگاہی مہم شروع
قومی کمیشن برائے حقوق اطفال نے مہم کیلئےاداکاراحسن خان کوخیرسگالی سفیرمقررکردیا
اسلام آباد، 19 نومبر 2021 :پاکستان میں بچوں کے ساتھ بدسلوکی کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر خصوسی قومی آگاہی مہم شروع ہو گئی ہے۔
قوی کمیشن برائے حقوق اطفال (NCRC) اس مہم کیلئے اداکار احسن خیر سگالی سفیر مقرر کردیا۔ اس مہم کیلئے کمیشن کو یورپی یونین کے اعانت شدہ حقوق پاکستان پروجیکٹ کا اشتراک حاصل ہے۔ مہم کے دوران کمیشن کے خیرسگالی سفیر عوام کو بچوں کیساتھ بدسلوکی کے انسدادی اقدامات اور انکی اہمیت سے آگاہی دیں گے۔ یہ مہم ایسے وقت میں شروع کی گئی ہے جب کووڈ -19 کی وبائی مہم کے دوران بچوں کیساتھ بدسلوکی اور تشدد کے خدشات بڑھے ہیں۔ اگرچہ بدسلوکی اور تشدد کی بہت سے اقسام ہیں تاہم اس مہم کے دوران بچوں کے والدین ، سرپرستوں ، دیکھ بھال کرنیوالوں سمیت معاشرے کے تمام طبقات کیلئے خاص طور پر بچوں کو جنسی استحصال سے بچانے سے متعلق آگاہی اور انسدادی اقدامات کی تربیت کا اہتمام کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے
حماد اظہر نے شاہزیب خانزادہ کو غیرجانبدار بحث کیلئے چیلنچ دے دیا
سپریم کورٹ کا حکم، ریلوے حکام نے قائداعظم کالونی کی کچی جھوپڑیاں گرا دی
اس موقع پر گزشتہ روز اسلام آباد میں منعقدہ خصوصی تقریب سے قومی کمیشن برائے حقوق اطفال کی چیئر پرسن محترمہ افشاں تحسین ، پاکستان میں یورپی یونین وفد کی ہیڈ آف کو آپریشن، Ovidiu Mic اور مہم کے خیر سگالی سفیر و تقریب کے مہمان خصوصی اداکار احسن خان نے خطاب کیا ۔
کمیشن کی چیئر پرسن افشاں تحسین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ، "بچوں کے حقوق کو یقینی بنانا خاص طور پر اہم ہے وگرنہ بدسلوکی کے بڑھتے ہوئے واقعات ہمارے لئے ایک بڑے بحران کو جنم دے سکتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے ہماری آبادی کی بہت بڑی تعداد نوجوانوں پر مشتمل ہےاور یہی منفرد خصوصیت پاکستان کو صحیح معنوں پر ترقی کی شاہرہ پر گامزن کر سکتی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کمیشن بچوں کے حقوق کے تحفظ کے نظام اور قانون سازی کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر شہریوں میں بیداری پیدا کرے گا ۔
افشاں تحسین کا کہنا تھا کہ کوشش کی جائے گی کہ بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے مقدمات کو تیزی سے اور انصاف کی بھرپور طاقت کے ساتھ نمٹایا جائے۔ پاکستان میں یورپی یونین ڈیلیگیشن کی ہیڈ آف کو آپریشن ، Ovidiu Mic نے اپنے خطاب میں امر کااعادہ کیا کہ "بچے ہمارا مستقبل ہیں ان کے حقوق کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا َ۔ انہوں نے کہا بچوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت ، سزااور روک تھام کو یقینی بنایا جانا چاہئے ۔
انہوں نے کہ یورپی یونین پاکستان میں بچوں کے ہر قسم کے استحصال کو روکنے اور اس سے لاحق خطرات کے بارے میں آگاہی کو فروغ دینے کے اقدامات کی بھرپور حمایت کر رہی ہے۔” انہوں نے کمیشن کے اقدام کو سراہا اور آگاہی مہم کے اثرات و فوائد پر روشنی ڈالی ۔تقریب کے مہمان خصوصی اور خیر سگالی سفیر احسن خان نے مہم میں اپنی شرکت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ "ہمیں ابھی بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے، نوجوان اور بچے خاص طور پر پاکستان کا سب سے بڑا وسیلہ ہیں ۔ یہ کل کے لیڈر، سیاست دان، ڈاکٹر، پالیسی ساز، اداکار اور فنکار ہوں گے۔ ان کے لیے ہم سے بہتر دنیا کا تصور کرنے کے لئے، ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ ہم انھیں خواب دیکھنے کے لئے ایک بہتر دنیا دیں جہاں وہ خود کو محفوظ اور ہر قسم کے استحصال سے آزاد محسوس کر سکیں ۔
واضح رہے کہ بچوں کیساتھ بدسلوکی کی روک تھام کا دن ہر سال20 نومبر کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ یہ دن بچوں اور نوجوانوں کو درپیش منفرد چیلنجوں سے نمٹنے اور ان کے بہتر مستقبل کے لئے فیصلے کرنے کے لئے عالمی سالانہ عزم کی تجدید کرتا ہے۔ پاکستان اس کنونشن کی توثیق کرنے والا چھٹا ملک تھا۔ کمیشن اس مہم کے دوران بچوں میں بیداری کے فروغ کی کئی سرگرمیاں کرنے کیسا ساتھ اور پورے ہفتے کی ڈیجیٹل میڈیا مہم بھی چلا ئے گا۔
یاد رہے کہ بچوں کے حقوق کے عالمی معاہدے کے ساتھ پاکستان کی پختہ وابستگی کو مدنظر رکھتے ہوئے قومی کمیشن برائے اطفال کا قیام نیشنل کمیشن فار دی رائٹس آف چائلڈ ایکٹ، 2017 کے تحت فروری 2020 میں عمل میں لایا گیا ۔ کمیشن کو بچوں کے حقوق کے فروغ، تحفظ اور تکمیل کے لئے نگرانی کا اعلیٰ مشاورتی اختیار ہے۔