پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس، اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع

پی ٹی آئی کے منحرف رہنما اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف کے خلاف 2014  میں درخواست دائر کی تھی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فارن فنڈنگ کیس سے متعلق اسکروٹنی کمیٹی نے اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرادی۔

الیکشن کمیشن سفارشات پر مبنی یہ رپورٹ کھلی سماعت کے موقع پر فریقین کے سامنے رکھے گا۔ سکروٹنی کمیٹی نے 2018 میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

مریم نواز کی نئی آڈیو لیک نے میڈیا کے کردار پر سنگین سوالات اٹھا دیئے

سوشل میڈیا پر مہنگائی سے متعلق پول, احسن اقبال کو لینے کے دینے پڑ گئے

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کی تحقیقات کے لئے اسکروٹنی کمیٹی نے 80 سے زائد اجلاس کئے۔ آخری اجلاس رواں برس 12 اگست کو ہوا تھا۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ پر آخری سماعت اپریل 2021 میں کی تھی ۔ درخواست گزار اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی کی 2 ارب سے زائد ممنوعہ فنڈنگ کی نشاندہی کی تھی۔

پی ٹی آئی کے منحرف رہنما اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف کے خلاف 2014  میں درخواست دائر کی تھی۔ جس میں پی ٹی آئی پر سیاسی فنڈنگ سے متعلق قوانین کی مبینہ خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا تھا۔

ان کی درخواست کے خلاف پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ سمیت الیکشن کیمشن میں متعدد درخواستیں دائر کی گئیں۔

اکبر ایس بابر کا ان درخواستوں کے حوالے سے کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے اعتراضات اور درخواستیں تاخیری حربے ہیں جو کیس سے بھاگنے کے لیے ہیں۔

متعلقہ تحاریر