مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف توہین عدالت کی اپیل دائر

سینئر وکیل کلثوم خالق نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ن لیگی رہنماؤں نے اپنے بیانات سے عدلیہ کے وقار کو پالال کرنے کی کوشش کی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی سینئر وکیل کلثوم خالق نے مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لئے اپیل دائر کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئیر وکیل کلثوم خالق کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر سابق وزیراعظم نواز شریف جیل جا سکتے ہیں تو ثاقب نثار کیوں نہیں، جبکہ مریم نواز نے کہا تھا کہ اگر نواز شریف کو سزا ہوسکتی ہے تو ثابق چیف جسٹس کو کیوں نہیں ہوسکتی ہے۔؟

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ صنم سعید کینسر کا شکار صنعان احمد میمن کی مدد کیلئے پیش پیش

ڈی آئی خان میں فائرنگ، میئرشپ کے امیدوار عمر خطاب شیرانی جاں بحق

درخواست میں کہا گیا ہے کہ بیانات کے تناظر میں مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی توہین عدالت کے مرتکب ہوئے، دونوں نے عدلیہ کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف بات کرکے عدلیہ کو اسکینڈلائز کرنے کی کوشش کی گئی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ انٹرا کورٹ اپیل کو منظور کرتے ہوئے 26 نومبر کا سنگل رکنی بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے،

اپیل میں کہا گیا ہے کہ ججوں کے وقار کو پامال کرتے ہوئے کردار کا قتل اور اسکینڈلائزنگ کا ارتکاب کیا ہے، قانون کے مطابق عدالت مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کرے اور عدالت انہیں سزا دے۔

سینئیر وکیل کلثوم خالق  کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے خلاف غلط بیان کرنے پر توہین عدالت سزا مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی کو دی جائے۔ اپیل میں آئی جی پولیس، وفاقی وزیر داخلہ، چیرمین پیمرا، مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی کو فریق بنایا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر