شاہین آفریدی نے محمد رضوان کو بابر اعظم سے بہتر کپتان قرار دیا

حال ہی میں پی ایس ایل کے نئے سیزن کے لیے لاہور قلندرز کے نامزد کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ محمد رضوان ، بابر اعظم سے بہتر کپتان ہیں۔

گزشتہ سال سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم تینوں فارمیٹس میں ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔ حال ہی میں، ان کی قیادت میں ٹیم پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیگ میچز میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے خلاف یادگار فتوحات حاصل کی تھیں، اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

ایشین چیمپئنز ٹرافی، جاپان نے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کو ہرا دیا

ہمیں کوچز نہیں اسپیشلسٹس کی ضرورت ہے، رمیر راجہ

اس میں کوئی شک نہیں کہ بابر اعظم نے اپنے ملک کے اپنے آپ کو ایک کامیاب کپتان کی حیثیت سے ثابت کیا ہے، تاہم بائیں ہاتھ سے تیز بال کرانے والے باؤلر شاہین شاہ آفریدی سے اس بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ان کی نظر میں بابر اعظم سے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان بہتر کپتان ہیں۔

حال ہی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز کا کپتان مقرر ہونے کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آفریدی سے اس بارے میں سوال کیا گیا۔ آفریدی نے کہا کہ انہوں نے اپنے ڈومیسٹک کیریئر کا آغاز رضوان کے ساتھ کیا، اس لیے وہ محمد رضوان کو بابر اعظم سے بہتر کپتان کے طور پر دیکھتے ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ مجھے محمد رضوان کی شخصیت پسند ہے۔ میں نے کے پی کے کی طرف سے ان کے ساتھ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا شروع کی تھی اور میں نے انہیں تکنیک میں بہترین پایا۔

ان کا کہنا تھا کہ چہ جائے کہ بابر اعظم نے بطور قومی ٹیم کے کپتان اچھی پرفارمنس دی ہیں پھر بھی میں محمد رضوان کو ان پر ترجیح دوں گا۔

شاہین شاہ آفریدی نے بطور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ان کی کپتانی کی تعریف کی ہے۔ بائیں سے تیز گیند کرنے والے شاہین شاہ کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کی متاثر قیادت میں پاکستانی ٹیم نئی بلندیوں پر پہنچی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بابر اعظم میرے پسندیدہ بلے باز ہیں اور وہ نمبر ون بلے باز بھی ہیں۔ انہوں نے قومی ٹیم کے کپتان کے طور پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ہم ان کی قیادت میں نئی ​​بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ شاہین شاہ آفریدی نے 21 ٹیسٹ، 28 ون ڈے اور 39 ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔ انہوں نے طویل ترین فارمیٹ میں 86 جبکہ ون ڈے میں 53 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں انہوں نے 45 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔

متعلقہ تحاریر