مودی بھارت کو ایسا ملک بنا رہے ہیں جو جنرل ضیاء نے پاکستان کو بنایا تھا، محبوبہ مفتی

پڑوسی ملک اب بھی فوجی آمر کے بوئے گئے نفرت کے بیجوں کی قیمت ادا کر رہا ہے۔

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر کشمیر کی سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی انتہاپسند جماعت بی جے پی حکومت کو پاکستان میں جنرل محمد ضیاء الحق کی قیادت والی حکومت سے تشبیہ  دیتے ہوئے کہا ہے کہ پڑوسی ملک اب بھی فوجی آمر کے بوئے گئے نفرت کے بیجوں کی قیمت ادا کر رہا ہے۔

مقبوضہ جموں میں عوامی اجتماع سے خطاب  کرتے ہوئے محبوبہ مفتی   نے کہا ہے کہ  انتہاپسند بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) نے مقبوضہ وادی کو ایک تجربہ گاہ بنالیا ہے۔ وہ دن دور نہیں جب لوگ بھارت میں بھی احتجاج کرنے والوں کے خلاف فوج کا استعمال دیکھیں گے۔  بی جے پی کی حکومت مقبوضہ کمشیر میں فوج کا استعمال کرکے اپنے مذموم مقاصد پورے کرنا چاہتی ہےاور روز نئے تجربے کرتی ہے، یہی حالات رہے تو وہ دن دور نہیں جب لوگ بھارت میں بھی احتجاج کرنے والوں کے خلاف فوج کا استعمال دیکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

کشمیر کے معاملے پر ٹی وی چینلز کے مالکان کی عدم دلچسپی

سرینگر: حقوِقِ انسانی کے سرگرم کشمیری کارکن ’خرم پرویز گرفتار

انھوں  نے کہا کہ آرٹیکل 370 اور 35 اے کی منسوخی کا اختیار صرف جموں کشمیر اسمبلی کو تھا لیکن بی جے پی نے اس کا اختیار بھی اپنے ہاتھ میں لے لیا، بی جے پی کو تو اپنے ملک کے آئین کی بھی پرواہ نہیں، اس کا اندازہ آرٹیکل 370 اور 35 اے کی منسوخی سے لگایا جاسکتا ہے ۔محبوبہ مفتی نے کہا بی جے پی نے آرٹیکل 370 اور 35 اے کی منسوخی کے وقت کہا تھا کہ وادی میں صنعتیں لگیں گی لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔

متعلقہ تحاریر