لاہور کی دلہن نے ڈریس ڈیزائنر کے خلاف ہرجانے کا کیس دائر کردیا

لاہور کے علاقے فیصل ٹاؤن کی خاتون نے اپنی شادی پر لہنگا وقت پر تیار نہ کرنے پر معروف فیشن ڈیزائنر کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

لاہور کے ایک شہری نے اپنی بیٹی کا لہنگا وقت پر تیار نہ کرنے پر ماڈل ٹاؤن میں قائم "وائے یو انٹرنینشل کولیشن ڈیزائن اسٹوڈیو” کے مالک کے خلاف 51 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

والدین کو گھر سے نکالا تو جیل ہوگی، لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

کرسمس جیسے تہوارمذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہیں، عثمان بزدار

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصل ٹاؤن کے رہائشی خورشید احمد نے مقامی عدالت کے جج محمد وسیم افضل کی عدالت میں ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے۔

دعوے میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ "میں نے اپنی بیٹی کی شادی کے لیے لہنگا تیار کرنے کے لیے "وائے یو انٹر نیشنل کولیشن اسٹوڈیو” ماڈل ٹائون کو آرڈر دیا تھا۔

خورشید احمد کے مطابق لہنگا تیار کرانے کے لیے 75 ہزار روپے میں بات طے ہوئی تھی جبکہ 35 ہزار روپے ایڈوانس کے طور پر دیے گئے تھے۔ شادی کے دن تک چکر لگاتے رہے مگر فیشن ڈیزائنر نے نہ لہنگا تیار کر کے دینا تھا نہ دیا۔

دعوے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تاخیر کی وجہ سے دولہن کا شوٹ بھی نہ ہو سکا اور  فیملی کو اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔

مقامی عدالت کے جج فیشن ڈیزائنر کو 11 جنوری کو طلب کرلیا ہے۔

متعلقہ تحاریر