محمد عامر نے اداس شاداب خان کو ہنسنے پر مجبور کردیا

سال نو کی مبارکباد اداس انداز میں دینے پر  کرکٹر محمد عامر نے شاداب خان کو ہنسنے پر مجبور کردیا

سوشل میڈیا آج کل کے دور میں سماجی رابطوں  کا بہترین ذریعہ ہے جبکہ یہی  فنکاروں اور کھلاڑیوں سمیت زندگی کے تقریبا تمام ہی شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایک دوسرے سے جوڑے رکھنے میں بھی انتہائی اہم ہے ،  اس کا ایک  مظاہرہ گذشتہ روز دیکھنے میں آیا جب قومی ٹیم کے اسپنر شاداب خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سال نو کی مبارکباد  دیتے  ہوئے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اداس  بیٹھے تھے۔ ان کی پوسٹ پر فاسٹ باؤلر  محمد عامر نے شاداب خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

نئے سال کی آمد پر مبارکباد  دیتے ہوئے اداس انداز میں بیٹھے ہوئے شاداب خان کی تصویر محمد عامر نے کہا کہ "نیو ائیر ہے تو پوری طرح ہنس کر دکھا نہ شادے”۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان کو ننھا شاداب خان مل گیا

شاداب خان نے کرکٹ ایکسپرٹ کی خواہش پوری کردی

اس پر شاداب نے کہا کہ عامر بھائی کبھی کبھی میرے دانت اندر ہوتے ہیں ۔اس پر محمد عامر نے کہا کہ تو پھراس تصویر میں دانت اندر ہی کر لینے تھے ، آدھے دانت کیوں دیکھا رہا ہے ؟ اسپنرشاداب خان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ آپ کی وجہ سے تھوڑے سے دکھا رہا ہوں ۔

متعلقہ تحاریر