لیاقت آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، دکانداروں کا سامان ضبط
ڈائریکٹر اینٹی لینڈ انکروچمنٹ کی زیر نگرانی فردوس شاپنگ سینٹر کے اطراف آپریشن کیا گیا، رینجرز، پولیس، سٹی وارڈن اور انتظامیہ موجود۔
سینئر ڈائریکٹر لینڈ اینٹی اینکروچمنٹ بشیر صدیقی کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ سینٹرل میں لیاقت آباد فردوس شاپنگ سینٹر کے اطراف تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔
آپریشن کے دوران دکانوں کے سامنے بنائے گئے چبوتروں، سیڑھیوں، دیواروں اور دھوپ سے بچنے کے لیے بنائے گئے شیڈز کو مسمار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے
نسلہ ٹاور تعمیر کرنے کی اجازت دینے والے افسران کے خلاف مقدمہ درج
نسلہ ٹاور کی مسماری کے خلاف متاثرین کا احتجاج ،پولیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج
مختلف قسم کی تجاوزات بشمول کیبن، ہوٹل کا سامان، کرسیاں، میزیں، تخت، لوہے کے اسٹال اور دیگر تجاوزات ضبط کی گئیں۔
ڈائریکٹر سینٹرل کامران علوی، ڈپٹی ڈائریکٹر طارق خان، اسسٹنٹ کمشنر ثنا طارق، پولیس، رینجرز، اینٹی اینکروچمنٹ پولیس، سٹی وارڈن اور اسٹاف اینٹی اینکروچمنٹ بھی موقع پر موجود تھا۔