محکمہ انسداد تجاوزات کا کراچی سے تجاوزات ختم کرنے کا مشن جاری

سینئر ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ بشیر صدیقی کا کہنا ہے کراچی کے ساتوں اضلاع میں بلاتفریق آپریشن جاری ہے۔

سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات کا کراچی کے تین اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

آپریشن کی نگرانی محکمہ انسداد تجاوزات کے سینئر ڈائریکٹر بشیر صدیقی کررھے ھیں۔ ان کا کہنا ہے بلدیہ عظمی کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات کا کراچی کے ضلع شرقی ضلع وسطی ضلع جنوبی میں تجاوزات کے خلاف بیک وقت کاروائیاں جاری ہیں۔

ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ بشیر صدیقی کا کہنا ہے ضلع شرقی میں لسبیلہ چورنگی سے گارڈن سگنل تک ضلع وسطی میں نارتھ ناظم آباد میں تقی پلازہ بلاک جے میں ضلع جنوبی میں کھارا دار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور: لوہاری گیٹ میں زورداردھماکا،بچے سمیت 3افراد جاں بحق،25زخمی

سانحہ مری کی انکوائری رپورٹ کی روشنی میں 15 افسران عہدوں سے فارغ

آپریشن میں دوکانوں کے سامنے بنائے گئے چبوترے سیڑھیوں دیواریں سن شیڈ اور دیگر تجاوزات کو مسمار کیا جارہا ھے اور مختلف قسم کے کھانے پینے کے اسٹال کرسیاں میزیں تخت لوہے کے اسٹال پنکچر بنانے کا سامان مرغیوں کے پنجرے ٹھیلے پتھارے کیبن اور دیگر تجاوزات کو ضبط کیا جارہاہے۔

ڈی جی اینٹی انکروچمنٹ نے بتایا کہ بلدیہ عظمی کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات کی ٹیموں کے ساتھ علاقہ اسسٹنٹ کمشنر علاقہ پولیس رینجرز اینٹی اینکروچمنٹ پولیس سیٹی وارڈن اور آفیسرز و اسٹاف اینٹی اینکروچمنٹ بھی موقع پر موجود ہیں

بشیر صدیقی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر کراچی کے ساتوں اضلاع میں روزانہ کی بنیاد پر دن رات اور چھٹی والے روز بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ تحاریر