میر حاکم بھٹو نانی کی تصویر دیکھ کر خوش ہوگئے
بختاور بھٹو نے ٹوئٹر پر تصویر شیئر کی جس میں ان کے صاحبزادے بےنظیر بھٹو شہید کی تصویر کو بہت انہماک اور توجہ سے دیکھ رہے ہیں۔

زیبسٹ یونیورسٹی کی چیئرپرسن بختاور بھٹو زرداری نے اپنے ننھے صاحبزادے میر حاکم بھٹو زرداری کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی ہے جس میں چھوٹے میاں بہت انہماک اور دلچسپی کے ساتھ اپنی نانی بےنظیر بھٹو شہید کی تصویر دیکھ رہے ہیں۔
♥️ (Jan 21st 2022) pic.twitter.com/954sqXFijI
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) January 24, 2022
بختاور بھٹو زرداری نے آج شیئر کی گئی تصویر پر 21 جنوری 2022 کا کیپشن دیا اور دل کا ایموجی بنایا جس کا مطلب تھا کہ یہ تصویر 21 جنوری کو لی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
بالآخر حدیقہ کیانی کی ‘دوبارہ’ شادی ہوگئی
بے نظیر اور بختاور کے ہاں بیٹوں کی پیدائش میں خوشکن مماثلت
بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کے یہاں بیٹے کی ولادت 10 اکتوبر 2021 کو ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے میر حاکم بھٹو زرداری رکھا۔
بختاور کی شادی پچھلے سال جنوری میں دبئی کے صنعت کار محمود چوہدری سے ہوئی تھی، شادی کی تقریبات ایک ہفتے تک جاری رہی تھیں۔









