حدیقہ کیانی نے ہدایت کار دانش نواز کی تعریفوں کے پل باندھ دیے
گلوکاری کے بعد اداکاری کے میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی حدیقہ کیانی اداکار و ہدایت کار دانش نواز کی صلاحیتوں کی معترف ہوگئیں۔
حدیقہ کیانی نے دانش نواز کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔
یہ بھی پڑھیے
بالآخر حدیقہ کیانی کی ‘دوبارہ’ شادی ہوگئی
حدیقہ کیانی اور سنیتا مارشل کی حیرت انگیز مماثلت, تصویر وائرل
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پیج پر ہدایت کار دانش نواز کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ ایک لمحہ نکال کر ڈرامہ سیریل دوبارہ کے ہدایت کار بےمثال دانش نواز کی تعریف کرنا چاہتی ہوں۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے لکھا کہ ناقابل یقین حد تک محنتی، باصلاحیت، قابل احترام اور ایماندار ہونے کے ساتھ ساتھ دانش باریک بینی سے مشاہدے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ انہوں نے ڈرامہ سیریل دوبارہ کی روح کو صحیح معنوں میں سمجھا اور اس کی ہدایت کاری اس انداز میں کی جس میں اسکرپٹ اور اس کے کرداروں کی اہم باریکیوں کو اجاگر کیا گیا۔
اداکارہ نے مزید لکھا کہ اتنی شاندار ٹیم کے ساتھ اس پروجیکٹ پر کام کرنے کا موقع ملنے پر بہت شکرگزار ہوں۔واضح رہے کہ حدیقہ کیانی نے گزشتہ برس ہی گلوکاری سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا ہے۔ ڈرامہ سیریل رقیب سے کے بعد ہدایت کار دانش نواز کے ڈرامہ سیریل”دوبارہ “ میں حدیقہ کیانی کی اداکاری کو خاصا پسند کیا جارہا ہے۔حدیقہ کیانی ڈرامہ سیریل دوبارہ میں نوجوان اداکاربلال عباس کے مدمقابل کام کررہی ہیں۔