گوادر میں فٹبال اسٹیڈیم کی تعمیر و آرائش کا کام مکمل ، جلد افتتاح متوقع

ایک لاکھ 38 ہزار مربع فٹ رقبے پر پھیلے اس پرانے فٹبال اسٹیڈیم کی تعمیر گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے کی ہے۔

شائقین کھیل کے لئے خوشخبری ہے کہ ملک میں ایک اور خوبصورت فٹبال اسٹیڈیم کا اضافہ ہوا ہے جو گوادر میں تعمیر کیا گیا ہے۔ اسٹیڈیم پر ایک کروڑ 63 لاکھ روپے کی لاگت آئی ہے.

گوادر میں کرکٹ اسٹیڈیم کے بعد فٹبال اسٹیڈیم کی خوبصورتی نے عوام کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔ یہ خوبصورت فٹ بال اسٹیڈیم ساحل سمندر سے کچھ فاصلے پر کوہ باطل کے دامن میں بنایا گیا ہے۔ فٹبال کے میدان کی خوبصورتی کی سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے تعریف کی جارہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

دنیا کے بہترین کرکٹر پاکستان میں ہیں،مجھے ان پر فخر ہے، عاصم اظہر

سابق انگلش فٹبالر کھلاڑی ڈھونڈنے پاکستان پہنچ گئے

بابا میر غوث بخش بزنجو فٹبال اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش پر ایک کروڑ 63 لاکھ روپے کی لاگت آئی ہے ، وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو جلد فٹبال اسٹیڈیم کا افتتاح کریں گے۔

ایک لاکھ 38 ہزار مربع فٹ رقبے پر پھیلے اس پرانے فٹبال اسٹیڈیم کی تعمیر گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے کی ہے۔ تعمیر سے قبل یہ اسٹیڈیم کھنڈرات کا منظر پیش کررہا تھا۔ فٹبال اسٹیڈیم میں خوبصورت سبزہ بچھایا گیا ہے فلڈ لائٹس بھی لگادی گئی ہیں اب رات کو بھی یہاں مقابلے ہوسکیں گے جبکہ تماشائیوں کے بیٹھنے کے لئے نیا پویلین ، مہمانوں کے لئے بیٹھنے کی الگ جگہ ، کھلاڑیوں کے لئے کمرے اور دفاتر بنائے گئے ہیں۔

زیر زمین پانی کا ٹینک ،واکنگ ٹریکس اورتماشائیوں کے لئے واش رومزکی تعمیر کے ساتھ ساتھ پہلے سے موجود چار دیواری کو بلند ، پارکنگ اور دیگر سہولیات کو بھی بہتر بنایا گیا ہے ۔

گوادر میں فٹبال بہت شوق سے کھیلی جاتی ہے ، فٹبال کے شائقین نے میدان کی بہتری پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر