خوابوں کی تعبیر آسان نہیں ہوتی درد برداشت کرنا پڑتا ہے، سونیا حسین
انسٹاگرام صارفین کی بڑی تعداد نے اداکارہ کو ان کی آنے والے نئی سیریز کے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ سونیا حسین نے باکسنگ کی ٹریننگ شروع کردی ہے ، کہتی ہیں کچھ خوابوں کی تعبیر آسان نہیں ہوتی ہے۔
ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سونیا حسین نے 15 سیکنڈ کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اداکارہ کو باکسنگ کی ٹریننگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ عائشہ عمر کو ڈرائیور کی جانب سے خوبصورت تحفہ
فضا اور شیزا کی وائرل وڈیو سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان لے آئی
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں اداکارہ سونیا حسین نے بلیک کلر کا ٹائٹ اور گہرے سرخ کلر کی ٹی شرٹ پہن رکھی ہے۔ سونیا حسین ایک ماہر باکسنگ فائٹر کی طرح اپنے ٹرینر کے ساتھ ٹریننگ میں مصروف ہیں۔
View this post on Instagram
سونیا حسین نے لکھا ہے آج میری ٹریننگ کا پہلا دن ہے اور میں اپنے آپ کو نئے کردار کے لیے تیار کررہی ہوں۔
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ "کیونکہ خواب آسان نہیں ہوتے ، ہمیں درد کو برداشت کرنا ہوتا ہے اور اپنے سفر میں اسے ایندھن کے طور پر استعمال کرنا ہوتا ہے۔”
اداکارہ نے ہاتھ جوڑ کر مداحوں سے کامیابی کی دعا کی درخواست کی ہے۔
یو ایس اے سے علیز ڈیسلوا نے لکھا ہے "نیک بخت آپ کو بہت کامیابیاں حاصل ہوں۔ اللہ آپ کو ہر رکاوٹ سے محفوظ رکھے۔ امریکہ کی طرف سے محبت اور دعائیں۔”
انس مرزا نے لکھا ہے کہ "سونیا جی میں جانتا ہوں آپ ایک بہادر لڑکی ہیں ،،، آپ کے تمام کرداروں کے لیے میری جانب سے نیک خواہشات ہیں۔”









