اداکارہ ہانیہ عامر کی عجیب و غریب پوسٹ پر مداح تجسس کا شکار

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں اداکارہ ہانیہ عامر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔

پاکستان کی معروف اداکارہ اور ماڈل ہانیہ عامر کی سوشل میڈیا پر عجیب و غریب پوسٹ نے مداحوں کو متجسس کردیا ہے کہ آخری ہانیہ عامر کی زندگی میں کیا تبدیلی آنے والی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی بولڈ تصویر شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں لکھا ہے کہ "کوئی مجھے اپنے جنون کے بغیر جھکا نہیں سکتا۔”

یہ بھی پڑھیے

طوبیٰ انور کو عامر لیاقت کے بعد والدین کی یاد ستانے لگی

فیشن کی دنیا میں پہلی بار ڈاؤن سنڈروم میں مبتلا ماڈل اشتہاری مہم کا حصہ

ہانیہ عامر نے مزید لکھا ہے کہ "یہ وقت تبدیلی کا ہے۔”

ماڈل اور اداکارہ ہانیہ عامر کی پوسٹ پر حیرانگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ "ہانیہ عامر نے یہ پوسٹ کیا اور ہر کوئی یہ جاننے کی کوشش کر رہا ہے کہ یہ "تبدیلی” کیا ہو سکتی ہے۔ دلچسپ لگ رہا ہے ، کیونکہ ہم یقینی طور پر متجسس ہیں۔”

ہانیہ عامر کی بولڈ تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک انسٹاصارف لیو میسی نے لکھا ہے کہ "میں نے سنا ہے کہ مسلمانوں میں اس قسم کے لباس کو بھی برا سمجھا جاتا ہے، آپ کا مذہب اس کی اجازت نہیں دیتا، پھر آپ ایسا کیوں کرتی ہیں؟ میرے لیے بکنی پہننے میں کوئی حرج نہیں ہے، مجھے نہیں معلوم کہ آپ کے مذہب میں اس کی ممانعت کیوں ہے؟”

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں اداکارہ ہانیہ عامر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔

انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہانیہ عامر نے اپنی ایک سہیلی کا منہ پکڑ رکھا ہے اور اداکارہ اس کو زبردستی بوسہ لینا چاہتی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے ایسی ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر ہانیہ عامر کے خلاف خوب مغلضات بکی تھی۔

متعلقہ تحاریر