مارنوس لبوشاپاکستان کیخلاف کھیلنے کیلئے پُرجوش
پاکستان کے خلاف کھیل کیلئے پرعزم ہوں ٹیم کی ضرورت کے مطابق اپنابھر پور کردار ادا کرنے کی کوشش کروں گا

آسٹریلین بلے باز مارنوس لبوشا آئندہ ماہ پاکستان کے خلاف شروع ہونے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ڈیبیو کیلئے پرامید ہیں، کہتے ہیں کہ پاکستان کے خلاف اپنا کردار ادا کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
آسٹریلین بلے باز مارنوس لبوشا آئندہ ماہ متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ڈیبیو کریں گے ، اس حوالے سے انھوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے نیٹ پریکٹس کرنے کی مختصر ویڈیو شیئر کی، ویڈیو کے ساتھ انھوں نے کیپشن میں لکھا کہ پاکستان کے خلاف بیٹنگ میں کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں ٹیم کی ضرورت کے مطابق اپنابھر پور کردار ادا کرنے کی کوشش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے
آسٹریلین کرکٹ ٹیم کی جوتے میں شراب پینے کی ویڈیو وائرل، شعیب اختربھڑک اٹھے
ٹی 20 ورلڈ کپ کا نیا کنگ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ کا دھڑن تختہ
Really looking forward to the challenge of batting in Pakistan. Getting in as much preparation as possible 🏏 pic.twitter.com/7nUNcaBTKH
— Marnus Labuschagne (@marnus3cricket) February 24, 2022
واضح رہے کہ کوئنز لینڈ کے چوبیس سالہ آل راؤنڈر مارنوس لبوشا بیٹنگ میں کسی بھی نمبر پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواسکتے ہیں تاہم کوئنزلینڈ کی جانب سے گزشتہ برسوں کے دوران نمبر تین اور چار پر بیٹنگ کرتے رہے ہیں اس لئے وہ نمبر تین یا چار پر کھیلنے کیلئے موذوہے ۔ لبوشانے بیٹنگ کے ساتھ لیگ اسپن بالنگ بھی کر سکتے ہیں اور ان کی یہ اضافی اہلیت انہیں کپتان ٹم پین اور کوچ جسٹن لینگر کی نگاہ میں کارا?مد بناتی ہے









