لاہور ہائی کورٹ بار کے انتخابات، سردار اکبر ڈوگر صدر منتخب

حامد خان گروپ کے امیدوار اسد اللہ خاں 3 ہزار 976 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں عاصمہ جہانگیر گروپ کے سردار اکبر ڈوگر  6 ہزار 581  ووٹوں سے لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر منتخب ہوگئے۔

ان کے قریب ترین حریب حامد خان گروپ کے امیدوار اسد اللہ خاں 3 ہزار 976 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، جبکہ سہیل شفیق چودھری 4 ہزار 743 ووٹوں کیساتھ نائب صدر لاہور ہائی کورٹ بار منتخب ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

دریائے راوی دنیا کا آلودہ ترین دریا قرار

نائب صدور کے دیگر امیدواروں میں سے  رانا محمد رزاق 2 ہزار 3 ، میاں سردار علی گہلن 1818، عبد الکریم خان 1072 اور عدنان طاہر خان 902 ووٹ حاصل کر پائے۔

لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے نتائج کے مطابق رائے عثمان احمد 4455 ووٹوں کیساتھ سیکرٹری لاہور ہائی کورٹ بار منتخب ہو گئے۔

دیگر امیدواروں میں سے میاں شبیر حسین 3211، طاہر فاروق اللہ بخش لغاری 2931، میاں محمد عرفان 2938 ووٹ حاصل کر سکے۔

ایسوسی ایشن کے انتخابات کے نتیجے میں رانا علی اختر خان 4103 ووٹوں کیساتھ فنانس سیکرٹری ہائی کورٹ بار منتخب ہوئے ہیں جبکہ  محمد شاہ رخ شہباز 3327، رمضان منشا جٹ 385، مس فلک ناز 2055،  احسان اللہ خان 681 ووٹ حاصل کر سکے۔

متعلقہ تحاریر