عمران خان نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، ن لیگ

سنئیر نائب صدر سکھر سعید حسین مغل کا کہنا ہے تحریک عدم اعتماد  تبدیلی کا نعرہ لگا کر اقتدار میں آنے والی سرکار کے پرخچے اڑا کر رکھ دے گی۔

سکھر: پاکستان مسلم لیگ ن کے سنئیر نائب صدر سعید حسین مغل نے کہا ہے کہ عمران خان نے نا صرف ملک کو ناقابل فراموش نقصان پہنچایا ہے بلکہ اپنی پارٹی تحریک انصاف کا بھی بیڑا غرق کر دیا ہے۔ کرسی کی لالچ انشاللہ تحریک انصاف کو  صفحہ ہستی سے مٹا دے گی، تحریک انصاف کا کوئی نام لینے والا بھی نہیں رہے گا۔

ان خیالات کا اظہار سعید حسین مغل نے سکھر سٹی کے آرگنائزر خالد آرائیں کی رہائش گاہ پر منعقدہ بسلسلہ لانگ مارچ اسلام آباد اور سکھر میں ورکر کنونشن اور مرکزی قیادت کی آمد کے حوالے سے ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

یہ بھی پڑھیے

سندھ کی حکمران پیپلز پارٹی کا اسلام آباد میں براجمان پی ٹی آئی کے خلاف لانگ مارچ

سینیٹ کے 45روزہ اجلاس میں صرف48گھنٹے کام ہوسکا،پلڈاٹ

جس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) ڈسٹرکٹ سکھر کے صدر خورشید احمد میرانی نے شرکت کی اس موقع پر جنرل سیکریٹری محمد اعظم خان، نائب صدر آغا عارف دورانی، انفارمیشن سیکریٹری گل حسن کھوسو ،میڈیا کوآرڈینیٹر سکھر ڈویڑن عبدالفتاح ابڑو ،جوائنٹ سیکریٹری یونس راجپوت ،سکھر سٹی کے آرگنائزر خالد آرائیں ،ڈپٹی آرگنائزر عدنان راجپوت ،نواب الدین راجپوت،کاشف مغل،ذاکر حسین مغل،شاکر حسین مغل،ناصر حسین مغل،باقرحسین مغل ،چوھدری مجاھد ،اظہار بٹ، منیر میرانی و دیگر عھدیداران موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے سعید حسین مغل سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد اس تبدیلی سرکار کی تبدیلی ہو جائیگی۔ تحریک عدم اعتماد  تبدیلی کا نعرہ لگا کر اقتدار میں آنے والی سرکار کے پرخچے اڑا کر رکھ دے گی جس نے غریب عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب عوام کو خودکشی کرنے پر مجبور کردیا ہے۔ موجودہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے اب پاکستان کی مظلوم عوام سڑکوں پر لانگ مارچ کی صورت میں نکل آئی ہے۔

سعید حسین مغل کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے آئے دن پیٹرولیم مضوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث اشیاء خوردنوش کے نرخوں میں بھی بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے اور سرکاری ریٹ کے بجائے منافع خور و ذخیرہ اندوزوں نے عوام کو من پسند نرخ مقرر کرکے دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا ہے ، اس بدترین مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے موجودہ حکومت جب سے اقتدار میں آئی ہے مہنگائی کم ہونے کے بجائے چار گناہ اضافہ ہوگیا ہے اب تو لگتا ہے مہنگائی کی وجہ سے عوام کا زہر کھا کر مرنا بھی خواب بن چکا ہے،پی ٹی آئی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام نظر آتی ہے عوام حکومت وقت سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ وہ فی الفور پیٹرولیم مضوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا جو سوچ رہی ہے اس سے باز اجائے۔اورحکومت عوام کو ریلیف فراہم کریں تاکہ وہ کچھ تو سکھ کا سانس لیں سکیں۔

متعلقہ تحاریر