اداکارہ مائرہ خان نے مایہ ناز بلے باز محمد حفیظ کو ٹائیگر تسلیم کرلیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر محمد حفیظ نے پی ایس ایل 7 کے فائنل میں ملتان سلطانز کے خلاف 46 گیندوں پر 69 رنز اسکور کیے تھے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر اور مایہ بلے باز پروفیسر محمد حفیظ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "ٹائیگر ابھی زندہ ہے۔”

ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن سیون کے فائنل میں زبردست پرفارمنس دینے والے محمد حفیظ کے ٹوئٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ مائرہ خان نے لکھا ہے "جی ہاں۔”

یہ بھی پڑھیے

پاکستان کرکٹ کیخلاف ایک اور بھارتی سازش بے نقاب

سوات میں ‘گبین جبہ سنو اینڈ اسپورٹس فیسٹیول’ پوری آب و تاب سے جاری

مائرہ خان کے ٹوئٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے انجینئیر محمد ارسلان نے لکھا ہے "محمد حفیظ کے لیے آپ کی محبت دیکھنے کے قابل ہے۔ خوش رہیں۔”

ایم این اعوان ٹوئٹر صارف نے مائرہ خان کی چٹکی لیتے ہوئے لکھا ہے کہ "لو جی پشاور زلمی کی طرح مائرہ خان بھی سو کر اٹھ گئی ہیں۔”

واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن سیون کے میگا ایونٹ میں اداکارہ مائرہ خان پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا تھا۔

یاد رہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کے فائنل کے ٹاکرے میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 42 رنز سے شکست دے کر میگا ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

فائنل میچ میں کرکٹ کی دنیا میں پروفیسر کے نام جانے جاتے محمد حفیظ نے 150 رنز کی ایوریج سے 69 رنز اسکور کیے تھے۔

مایہ ناز بلے باز محمد حفیظ نے 46 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 69 رنز بنائے تھے۔

ان کی اننگز میں 9 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ شاہنواز دھانی نے انہیں آؤٹ کیا تھا جبکہ شان مسعود نے ان کا کیچ پکڑا تھا۔

متعلقہ تحاریر