کراچی پولیس کی بڑی کارروائی، 80 لاکھ کی چوری شدہ پتی برآمد

تھانہ سائٹ ایریا کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی ضلع کیماڑی فدا حسین جانوری کی سربراہی میں ضلع کیماڑی پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ میں مصروف عمل ہے۔

صوبائی دارالحکومت کراچی کے ضلع کیماڑی میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 80 لاکھ روپے مالیت کی چوری شدہ پتی برآمد کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مورخہ 17 فروری 2022 کو  6/7 مسلح ملزمان سائیٹ ایریا میں واقع گودام میں واردات کرتے ہوئے 219 بوری پتی لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

شکارپور میں دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 7 افراد ہلاک

ہفتے کا پہلا دن ، کراچی پر ایک مرتبہ پھر ڈاکوؤں کی یلغار

واقع کا مقدمہ 54/22 بجرم دفعہ 395 ت پ درج کرکے پولیس ٹیم نے ملزمان کی تلاش شروع کی۔

ایس ایچ او تھانہ سائٹ بی کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ٹیم نے ٹیکنیکل زرائع و انٹلیجنس اطلاعات پر آج کاروائی کرتے ہوئے واردات میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

کامیاب کارروائی کے دوران لوٹی گئی 80 لاکھ روپے مالیت کی امپورٹڈ پتی برآمد کر لی گئی۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش و مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ تحاریر