یوکرین پر حملے کے بعد روس کو ساڑھے 5 ہزار عالمی پابندیوں کا سامنا
عالمی پابندیوں کا ریکارڈ مرتب کرنے والی تنظیم کے مطابق یوکرین پر حملہ کرنے کے بعد روس پر 2 ہزار 778 نئی پابندیاں لگائی گئیں۔
یوکرین پر حملے کے بعد روس پر بےشمار پابندیاں لگ گئیں، دنیا بھر میں سب سے زیادہ پابندیوں کا سامنا کرنے والا ملک بن گیا۔
غیر ملکی جریدے کے مطابق یوکرین پر حملہ کرنے کے دس دن کے اندر روس پر عالمی پابندیاں لگا دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیے
عمر ایوب اقتصادی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین مقرر، معیشت پر کوئی فرق پڑے گا؟
روسی صدر پیوٹن کا یوکرین کے خلاف اعلان جنگ
عالمی پابندیوں کا ریکارڈ مرتب کرنے والی تنظیم کا کہنا ہے کہ روس پر 2 ہزار 778 پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
یہ وہ پابندیاں ہیں جو کہ یوکرین پر حملے کے بعد لگائی گئیں جبکہ مجموعی پابندیوں کی تعداد 5 ہزار 530 ہوگئی ہے۔
عالمی پابندیوں کا سامنا کرنے والے ملکوں میں دوسرے نمبر پر ایران جبکہ تیسرے نمبر پر شمالی کوریا ہے۔
یوکرین پر حملے کے بعد امریکا سمیت دیگر ممالک نے روس پر سخت اقتصادی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔