عبداللہ شفیق بلے بازی کے ساتھ سُروں کے بھی پکے نکلے

عبداللہ شفیق کو ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ گانے کے ساتھ ساتھ عمدہ انداز میں گٹار بھی بجارہے ہیں ۔

پاکستان ٹیم کے نوجوان اوپننگ بیٹسمین اور کراچی ٹیسٹ میں آسٹریلیاکے خلاف  چوتھی اننگز میں 500 سے زائد گیندوں پر مشتمل شراکت کا نیا ریکارڈ بنانے والے  والے عبداللہ شفیق  ایک بہترین بلے باز تو ہیں ہی لیکن حالیہ ہی ان کا ایک اور ٹیلنٹ عوام کے سامنے آیا ہے جس پر مداح  حیرات انگیز خوشی کا اظہا رکرتے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر پاکستان ٹیم کے نوجوان اوپننگ بیٹسمین عبداللہ شفیق کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انھیں بھارتی اداکار عمران ہاشمی کی فلم "آوارہ پن ” کا گانا تیرا میرا رشتہ پرانا گاتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ گانے کے ساتھ ساتھ عبداللہ شفیق گٹار بھی بجارہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی ٹیسٹ: بابر اعظم اور عبداللہ شفیق آسٹریلوی باؤلرز کے سامنے ڈٹ گئے

بابر اعظم کراچی ٹیسٹ نہ جتوا سکے شائقین کے دل جیت لیے

واضح رہے کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی کپ میں  اپنے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سنچری کرنے والے عبداللہ شفیق نے آتے ہی کرکٹ کے پنڈتوں کو اپنی صلاحیتوں سے حیران کردیا تھا  انھوں  نے سینٹرل پنجاب کی جانب سے حریف ٹیم سدرن پنجاب کے خلاف  کھیلتے ہوئے چار چھکے اور 11 چوکوں کی مدد سے صرف 89 گیندوں پر 102 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل  کر سب کو حیران کردیا تھا ۔ اس کے علاوہ گذشتہ روز کراچی ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں عبداللہ شفیق  نے بابراعظم کی شراکت 500 سے زائد گیندوں پر مشتمل تھی جو کسی بھی ٹیسٹ میں گیندوں کے اعتبار سے چوتھی اننگز کی سب سے بڑی شراکت رہی۔ اس سے قبل چوتھی اننگز میں بھارت کے راہول ڈریوڈ اور دیپ داس گپتا کی جوڑی 500 گیندوں تک رہی تھی۔ بھارتی جوڑی نے 2001  میں جنوبی افریقا کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

متعلقہ تحاریر