او آئی سی کانفرنس میں رکاوٹ ڈالنے کا بیان سمجھ سے بالاتر ہے، پی ٹی آئی

ایم این اے آفتاب حسین صدیقی کا کہنا ہے او آئی سی اجلاس کے انعقاد سے اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار دکھائی دے رہی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے آفتاب حسین صدیقی نے کہا ہے کہ بلاول زرداری کی او آئی سی کانفرنس میں رکاوٹ کی دھمکی سمجھ سے بالا تر ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے صوبہِ سندھ کو تباہ و برباد کردیا وہ اب ملک کے حالات بھی خراب کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہ ہوئی تو قومی اسمبلی میں دھرنا دینگے، بلاول بھٹو

تحریک انصاف کے 14 منحرف ارکان قومی اسمبلی کو شوکاز جاری

ایم این اے آفتاب حسین صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ او آئی سی کانفرنس میں تمام ملکوں کو وزیرِ خارجہ شرکت کریں گے بلاول زرداری رکاوٹ ڈال کر کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں ، یہ کانفرنس تو ملکی مفاد میں ہے پھر اس میں خلل کیا آپ پاکستانی نہیں ہیں؟

انہوں نے کہا کہ او آئی سی اجلاس سے آخر اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار کیوں ہورہی ہے ؟ جمہوریت کے حمایتی اور چیمپین بنے والے آج ملک کو نقصان پہچانے کا سوچ رہے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی آفتاب حسین صدیقی کا کہنا تھا کہ کہاں گیں وہ بڑی بڑی تقریریں ؟ غلامی کی زنجیروں کو ٹوٹنے سے بچانے کیلئے اب اوچھے ہٹکنڈے آزمائے جائیں گے، قوم بہت اچھی طرح سمجھ رہی ہے کہ یہ اپوزیشن  آخر کس کے ایجنڈے پر کام کررہا ہے۔

متعلقہ تحاریر