ماں بہن کی گالیاں دی گئیں، اگلا الیکشن پی ٹی آئی ٹکٹ سے نہیں لڑوں گا، نور عالم
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکن قومی اسملبی (ایم این اے) نور عالم خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان لوگوں کے ساتھ کتوں جیسا برتاؤ نہ کریں۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اینکر پرسن شہزاد اقبال کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے نور عالم خان کا کہنا تھا عمران خان انسانوں کی عزت کریں اور انہیں ڈکٹیٹ کرنے کی کوشش نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیے
جہانگیر ترین گروپ نے حکومت کا ساتھ دینے کا اشارہ دے دیا
میری ماں اور بہن کو گالیاں دی گئیں، عمران خان ہمیں کتوں کی طرح برتاؤ نہ کریں. اگلا الیکشن PTI کے ٹکٹ پر نہیں لرؤں گا
نور عالم خان pic.twitter.com/euEgKJadUz
— 𝐽𝑎𝑣𝑒𝑑 𝐼𝑞𝑏𝑎𝑙 (@javedeqbalpk1) March 21, 2022
ایک سوال کے جواب میں نور عالم خان کا کہنا تھا ہم میں سے کسی نے کوئی پارٹی جوائن نہیں کی ہے۔ کسی بندے نے اسمبلی میں کوئی بیان نہیں دیا کہ اس نے کوئی پارٹی جوائن کی ہے۔ کسی نے نہیں کہا کہ میں نے ووٹ ان کے خلاف ڈالنا ہے۔ جس طرح سے میری ماں ، بہن اور بیٹی کو گالیاں دی گئیں ، اس کے بعد تو توبہ توبہ ، میں قرآن پر حلف دیتا ہوں کہ میں پی ٹی آئی سے الیکشن نہیں لڑوں گا۔









