شنیرا اکرم نے اپنی 40ویں سالگرہ پر ماڈلنگ کی تصویر جاری کردی
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن پر شنیرا نے لکھا ہے کہ"میں دنیا میں سب سے زیادہ پاکستان میں اپنے آپ کو محفوظ محسوس کرتی ہوں۔"
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے اپنی 40ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے ماڈلنگ کی تصویر شیئر کرکے اپنے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔
ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "مجھے یقین نہیں ہورہا کہ میں 40 سال کی ہو گئی ہوں ، شکریہ گیمز سپورٹس مینجمنٹ اور ارسلان شاہ جو مجھے یہاں تک لے کر آئے۔”
یہ بھی پڑھیے
گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ میرب علی نے منگنی کرلی
بورڈنگ پاس کی تصویر اپلوڈ کرنے کا کیا مقصد ہے؟ عدنان صدیقی
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن پر شنیرا نے لکھا ہے کہ”میں دنیا میں سب سے زیادہ پاکستان میں اپنے آپ کو محفوظ محسوس کرتی ہوں۔”
View this post on Instagram
شنیرا اکرم کے انسٹاگرام پر 2 لاکھ 70 ہزار فالورز ہیں جبکہ ان کی سالگرہ پر 1727 مداحوں نے ان مبارکباد دی ہے۔
دوسری جانب سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی بیگم کو ان کی 40ویں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے سابق فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے لکھا ہے کہ "میری محبت کو 40ویں سالگرہ مبارک ہو۔ آپ صرف بہترین ہی نہیں بلکہ ایک خوبصورت انسان ہیں۔”
Happy 40th birthday my love-you have grown into such a beautiful human being & you will only get better.I love having you by my side as my life parter, you make every day worth living.Thank you for all you do for me,our children,our families &for Pakistan!We love you @iamShaniera pic.twitter.com/TfImy6o5bJ
— Wasim Akram (@wasimakramlive) March 22, 2022
وسیم اکرم نے مزید لکھا ہے کہ "میں آپ کو اپنی زندگی کے ساتھی کے طور پر اپنے ساتھ ہمیشہ رکھنا پسند کرتا ہوں، آپ میرے لیے ہر روز جینے کی نئی امنگ ہیں۔”
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے لکھا ہے کہ ” جو کچھ آپ میرے لئے کرتی ہیں اس کے لئے آپ کا شکریہ، ہمارے بچے، ہمارا خاندان اور پاکستان کے تمام لوگ آپ سے پیار کرتے ہیں۔”









