نامور گلوکارہ عروج آفتاب کی تصویر’ٹائمز اسکوائر‘ کے بل بورڈ پر آویزاں
اسپاٹی فائی نے "اکوائل پاکستان" مہم کے لیے گلوکارہ عروج آفتاب کو اپنا برینڈ ایمبیسیڈر نامزد کیا ہے اور انکی تصویر ٹائمز اسکوائر کے بل بورڈ پر آویزاں کی ہے۔
دو مرتبہ گریمی ایوارڈ کے لیے نامزد پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ عروج آفتاب کی تصویر کو نیویارک ٹائمز اسکوائر کے بل بورڈ پر آویزاں کردیا گیا ہے۔ اسپاٹی فائی نے گلوکارہ کو اس ماہ کی بہترین فنکارہ کےطور دکھایا ہے۔
اسپاٹی فائی کا یہ اقدام ان پاکستانی فنکاروں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا تاکہ وہ اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کو مزید نکھار سکیں ۔ اور اپنی کامیابیوں کو جشن منا سکیں۔
یہ بھی پڑھیے
کبریٰ خان اور گوہر ممتاز کی نئی فلم”ابھی“ کا ٹیزر جاری
ماہم عامر کی نئی ماؤں کوباڈی شیمنگ کانشانہ بنانے والے شوہروں پر تنقید
گلوکارہ عروج آفتاب کو مارچ میں اسٹریمنگ پلیٹ فارم کے مہینے کے بہترین آرٹسٹ کے طور پر منتخب کیا گیا تھا۔ ان کی نامزدگی کا اعلان خواتین کے عالمی دن (8 مارچ) پر کیا گیا۔
View this post on Instagram
8 مارچ کے کچھ دنوں بعد گلوکارہ عروج آفتاب کا چہرہ نیویارک شہر کے ٹائمز اسکوائر کے بل بورڈ کا چہرہ بن گیا ہے۔ ان کی اس کامیابی پر گلوکارہ اور اس کے مداح کی جانب سے بہت زیادہ خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے۔
گلوکارہ عروج آفتاب کے والدین کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت سے لاہور سے ہے تاہم گلوکارہ کی پیدائش سعودی عرب میں ہوئی تھی۔ انہوں نے اپنی زندگی کے ابتدائی ایام سعودی عرب اور پاکستان میں گزارے تھے۔
پاکستانی نژاد عروج آفتاب کوئی پندرہ برس قبل امریکا شفٹ ہو گئی تھیں۔ وہاں نے انہوں نے فیلوشپ پر موسیقی کی تعلیم حاصل کی ، انہوں نے اپنا پہلا البم گذشتہ برس ریلیز کیا تھا۔
عروج آفتاب کے پہلے البم کا نام "ولچر پرنسز” تھا ، جو انہوں نے اپنی امریکی ساتھیوں کے مدد سے نکالا تھا۔
واضح رہے کہ گلوکارہ عروج آفتاب نے گذشتہ دنوں "کوک اسٹوڈیو” کے ایک پروگرام میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے اپنا معروف گانا "محرم” گایا تھا۔
اور اب اسپاٹی فائی نے "اکوائل پاکستان” مہم کے لیے گلوکارہ عروج آفتاب کو اپنا برینڈ ایمبیسیڈر نامزد کیا ہے اور انکی تصویر ٹائمز اسکوائر کے بل بورڈ پر آویزاں کی ہے۔