خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ افراد کے لئے 1 ڈینٹل سرجن موجود، رپورٹ

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے سینڈرڈز کے مطابق ہر 10 ہزار افراد کے لئے ایک ڈینٹل سرجن کا ہونا ضروری ہے۔

خیبر پختونخوا (کے پی کے) کی 98 فیصد آبادی دانتوں کی مختلف بیماریوں کا شکار ہیں لیکن صوبے کے 4 اضلاع کے علاوہ کسی ضلع میں دانتوں کا اسپتال موجود نہیں۔

سپیشل سیکرٹری صحت خیبرپختونخوا ڈاکٹر فاروق جمیل کے مطابق صوبے میں ڈینٹل کالجوں اور ڈینٹل سرجنز کی شدید کمي ہے لیکن صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ صوبے میں نہ صرف ڈینٹل کالجز کی تعداد بڑھائے بلکہ ڈینٹل سرجنز کی کمی کو بھی پورا کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان میں فالج کے مریضوں میں اضافہ تشویشناک ہے، صنوفی پاکستان لمیٹڈ

دادو کی تحصیل جوہی میں خسرے کی وبا پھوٹ پڑی، ایک دن میں 5 بچے جاں بحق

صوبائی حکومت کی سنجیدگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ پہلے اس صوبے میں صرف ایک ہی ڈینٹل کالج تھا لیکن اب ڈینٹل کالجروں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔ حکومت دانتوں کے امراض کے حوالے سے خصوصی کام کررہی ہے اور جلد مختلف اضلاع کے اسپتالوں کے لئے ڈینٹل الات خریدے جائیں گے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے سینڈرڈز کے مطابق ہر 10 ہزار افراد کے لئے ایک ڈینٹل سرجن کا ہونا ضروری ہے جبکہ اس وقت خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ افراد کے لئے صرف ایک ڈینٹل سرجن موجود ہے۔

متعلقہ تحاریر