دہشتگردوں کا علاج معالجہ کیس، عبدالقادر پٹیل کو ضمانت مل گئی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عبدالقادر پٹیل کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کی 15 دن کی ضمانت قبل از گرفتاری کی منظور کرلی۔

پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل کی دہشت گردوں کے علاج معالجے کے کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 13 اپریل تک متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

اس موقع پر عبدالقادر پٹیل اسلام آباد ہائی کورٹ میں وکلاء کے ہمراہ پیش ہوئے۔ وکیل کی جانب سے بتایا گیا کہ ان کے موکل عبدالقادر پٹیل کو 26 مارچ کو دہشت گردوں کے علاج معالجے کے کیس میں عدالت میں پیش ہونا تھا تاہم قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے باعث عدالت پیش نہیں ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیے

سکھر شہر کے ناکارہ فلٹریشن پلانٹس اور سیوریج سسٹم عوام کے لیے وبال جان

قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش

وکیل نے بتایا کہ عدم پیشی کے باعث انسداد دہشت گردی کراچی کی عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے، خدشہ ہے کہ انہیں گرفتار کر لیا جائے گا، اس لئے عبدالقادر پٹیل کی حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔چیف جسٹس نے دریافت کیا کہ کیا عبدالقادر پٹیل رکن قومی اسمبلی ہیں۔جس پر ان کے وکیل نے کہا کہ جی ہاں عبدالقادر پٹیل پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عبدالقادر پٹیل کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کی 15 دن کی ضمانت قبل از گرفتاری کی منظور کرلی۔اور انہیں 15 دن کے اندر متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیا۔عبدالقادر پٹیل کی درخواست ضمانت کی سماعت 13 اپریل تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔

متعلقہ تحاریر