رمضان کی آمد، کمشنر کراچی کا سموسے اور پکوڑے کی قیمت سے متعلق بڑا فیصلہ

کمشنر کراچی کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کجلہ اور پھینی 500 روپے فی کلو گرام فروخت کی جائے گی۔

کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے اے کیٹیگری کے سموسے کی قیمت 22 روپے جبکہ بی کیٹیگری کے سموسے کی قیمت 18 روپے مقرر کردی ہے۔

سموسے ، پکوڑے اور جلیبی کے نرح مقرر کرنے سے متعلق کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی زیر صدارت اجلاس ہوا ۔

اجلاس میں اے کیٹیگری فی سموسہ (قیمہ 35 گرام) کی قیمت 22 روپے ، بی کیٹیگری 18 روپے مقرر کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیے

ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم، شوگر سیکٹر سے 33 فیصد اضافی وصولی

پاکستان کے 77 فیصد کاروباری ادارے کورونا میں فعال رہے

کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ اے کیٹیگری سموسہ (آلو 60 گرام) 22 روپے اور بی کیٹیگری 18 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔

محمد اقبال میمن کے مطابق اے کیٹیگری مکس پکوڑے 360 روپے فی کلو گرام اور بی کیٹیگری 320 روپے کلو میں فروخت کیے جائیں گے۔

کمشنر کراچی کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کجلہ اور پھینی 500 روپے فی کلو گرام فروخت کی جائے گی۔ اسی طرح جلیبی اے کیٹیگری 320 روپے اور بی کیٹیگری 280 روپے فی کلو گرام فروخت کی جائے گی۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز ، بیورو آف پرائسز ،کنزیومر ایسوسی ایشنز کے نمائندوں کوکب اقبال ، عمر غوری ، شکیل بیگ ، صدر سوئیٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن شیخ محمد تحسین ، دلپسند بیکری آصف احمد ، یونائیٹڈ بیکری مقصود ناصر ، گلزار احمد رحمت شریں ودیگر موجود تھے۔

کمشنر کراچی نے ھول سیل ایسوسی ایشن اور ریٹیلرز کی مشاورت سے دال اور چاول کے نرخ بھی مقرر کیے۔

کمشنر کراچی اقبال میمن کا کہنا ہے دال اور چاول کی قیمتیں خصوصی طور پر رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے مقرر کی گئی۔

اقبال میمن کا کہنا ہے کہ دالیں 90 فی صد امپورٹ ہوتی ہیں ، ڈالر کی قیمت کے حساب سے ایک ماہ کے بعد قیمتوں پر نظر ثانی کر سکتے ہیں۔

اجلاس میں دال اور چاول پر ریٹیلر کا منافع 5 روپے فی کلو گرام مقرر کیا گیا۔

متعلقہ تحاریر