فرانسیسی خاندان نے سوئٹزرلینڈ میں بالکونی سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

واقعے کی تفتیش کرنے والی سوئٹزرلینڈ پولیس کا کہنا ہے کہ تمام افراد نے ایک ایک کرکے بالکونی سے چھلانگ لگاتے ہوئے خودکشی کی۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سوئٹزرلینڈ آئے ہوئے ایک فرانسیسی خاندان نے بالکونی سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی ، خودکشی کرنے والا خاندان مونٹریکس کے علاقے میں رہائش پذیر تھا۔

خودکشی کی تحقیقات کرنے والے پولیس افسران کا کہنا ہے کہ عمارت سے چھلانگ لگانے والا خاندان کسی سازشی نظریات کی گرفت میں تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ خاندان پراسرار تھیوریوں کی زد میں تھا جس بنا پر انہوں نے سوئس ٹاؤن مونٹریکس میں قائم اپنے اپارٹمنٹ کی ساتویں منزل سے یکے بعد دیگرے چھلانگ لگا دی۔

یہ بھی پڑھیے

افغان معاملے پر علاقائی ممالک کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس

میزائل تجربہ ہے یا ہالی ووڈ فلم؟ شمالی کوریا کے صدر مذاق بن گئے

پولیس حکام کا کہنا عالیشان قصبے میں خودکشی کرنے والے خاندان کا 15 سالہ لڑکا اس سانحے میں بچ گیا ہے جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا ہے۔

Switzerland French family commits suicide
google source

واؤڈ ریجنل پولیس افسر کا کہنا ہے ابتدائی تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس سانحے میں کسی تیسرے فریق کی مداخلت کے شواہد نہیں ملے ہیں ، اور ہم یہ تجویز کرتے ہیں کہ تمام افراد نے بالکونی سے یکے بعد دیگرے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی”۔

سوئٹزرلینڈ پولیس اور استغاثہ "اجتماعی خودکشی” کے نظریہ پر کام کر رہے ہیں۔

سوئٹزرلینڈ پولیس کے مطابق خود کشی کرنے والوں میں 40 سالہ شخص، اس کی 41 سالہ بیوی، اس کی جڑواں بہن، جوڑے کی آٹھ سالہ بیٹی اور ان کا 15 لڑکا شامل ہیں۔ تحقیق کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ سارا خاندان معاشرے سے الگ تھلگ ہو کر رہ رہا تھا۔

واقعات کی ٹائم لائن

تفتیش کاروں نے بتایا ہے کہ دو افسران نے صبح سوا چھ بجے اپارٹمنٹ کا دروازہ کیا تھا۔ افسران لڑکے کے والد سے اس کے بیٹے کے لیے ہوم اسکولنگ کے انتظامات کے بارے میں بات کرنا چاہتے تھے۔

افسران نے بتایا کہ دروازہ کھٹکھٹانے پر پوچھا گیا کون مگر دروازہ کھولا نہیں گیا۔ جس کے بعد ہم واپس آگئے۔

صبح 7 بجے سے کچھ دیر پہلے پانچوں افراد نے پانچ منٹ کے اندر بالکونی سے چھلانگ لگا دی۔

متعلقہ تحاریر