پاکستانی فوج میں اعلی سطح پر 6 ترقیاں

ترقی پانے والوں میں میجرجنرل اخترنواز، میجر جنرل سردار حسن اظہرحیات، میجرجنرل آصف غفور، میجرجنرل سلمان فیاض غنی اور میجر جنرل محمد علی شامل ہیں

پاکستانی فوج کے 6 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی ہے۔

 فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر ٹویٹ کے ذریعے اِن ترقیوں کی اطلاع دی گئی ہے۔ ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی فوج میں اعلیٰ سطح پر ترقیاں ہوئی ہیں۔ 6 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔

ترقی پانے والوں میں میجرجنرل اخترنواز اور میجر جنرل سردار حسن اظہرحیات شامل ہیں۔ جبکہ میجرجنرل آصف غفور، میجرجنرل سلمان فیاض غنی اور میجر جنرل محمد کی بھی ترقی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

فوج کے راست اقدام کے بعد سیاسی بیان بازی کا مقابلہ

متعلقہ تحاریر