سعودی عرب میں خواتین کو محرم کے بغیر عمرہ کی اجازت

صرف ان خواتین کو عمرے کی اجازت دی جائے گی جنہوں نے عالمی وباء کورونا وائرس سے بچاؤ  کی  ویکسین لگوائی ہو

سعودی ولی عہد  کے سعودی عرب کو دنیا بھر میں آزاد اور ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل  کرنے کے ویژن 2030 کے تحت  سعودی عرب میں خواتین کو محرم کے بغیر عمرہ کی مشروط اجازت دے دی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق  سعودی وزارت برائے حج و عمرہ نے وہ خواتین  جن کی 18 سے 65 سال تک ہے، ان کو محرم کے بغیر ویزہ دینے کا فیصلہ کیا ہے تاہم  ایسی خواتین کیلئے صرف گروپ کی صورت میں آنے کی شرط عائد کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

خواتین ہمنوا خواتین کے ساتھ حج کے لیے رجسٹریشن کرا سکتی ہیں، سعودی حکومت

سعودی عرب کے کعبہ سے متعلق اہم اقدام

سعودی وزارت حج وعمرہ نے اس حوالے سے اعلان کیا ہے کہ یہ فیصلہ ان سماجی اصلاحات کا حصہ ہے جو کہ ولی عہد محمد بن سلمان نے پیش کی تھیں، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سعودی عرب کو دنیا بھر میں آزاد اور ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔ انھیں اصلاحات کے تحت سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ اور باہر کے ملک بغیر کسی مرد گارڈئین کے ساتھ سفر کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

وزارت کی جانب سے مزید اعلان کیا گیا ہے کہ صرف ان خواتین کو عمرے کی اجازت دی جائے گی جنہوں نے عالمی وباء کورونا وائرس سے بچاؤ  کی  ویکسین لگوائی ہو اور نہ ہی وہ کسی بیماری میں مبتلا ہوں۔مزید بتایا گیا کہ وہ سعودی شہری جو گزشتہ 5 سال سے حج نہیں کر سکے وہ بھی اس سال حج کی رجسٹریشن کرواسکیں گے۔

واضح رہے اس سے پہلے سعودی عرب میں خواتین کو مرد سرپرستوں کے بغیر بیرون ملک سفر اور گاڑی ڈرائیو کرنے کی بھی اجازت دی گئی تھی۔

متعلقہ تحاریر