دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کےلیے 349 رنز کا ہدف

ٹیم آسٹریلیا کی جانب سے بین مکڈرموٹ 108 گیندوں پر 104 رنز اور ٹریوس ہیڈ 70 گیندوں پر 89 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 349  رنز کا ہدف دے دیا۔ بین مکڈرموٹ نے بہترین بلے بازی کرتے ہوئے 104 رنز کی اننگز کھیلی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور ٹیم آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

یہ بھی پڑھیے

فیفا ورلڈکپ کوالیفائر : مصر کی سینیگال میں ٹیم پر نسل پرستانہ حملوں کی شکایت

بابر اعظم ون ڈے میں تیز ترین 4000 رنز بنانے والے پہلے ایشین بن گئے

آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز ٹریوس ہیڈ اور کپتان ایرون فنچ نے کیا۔ تاہم ایک کے اسکور پر ٹیم آسٹریلیا کو نقصان اٹھانا پڑا جب ایرون فنچ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔

تاہم ون ڈاؤن آنے والے بلے باز بین میڈرموٹ نے ٹریوس ہیڈ کے ساتھ مل کر گراؤنڈ کے چاروں جانب شاندار اسٹروکس لگائے ۔ اور اس کو 163 پر لے گئے۔ اس موقع پر ٹریوس ہیڈ آؤٹ ہوئے انہوں نے 70 گیندوں پر 89 رنز اسکور کیے ۔

آسٹریلیا کی تیسری وکٹ 237 کے مجموعی اسکور پر گری ۔ جب بین مکڈرموٹ 104 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

آسٹریلیا کی چوتھی وکٹ 272 کے اسکور پر گری ، پانچویں وکٹ 295 رنز پر گری ، چھٹی وکٹ 301 رنز کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئی ۔ ساتویں وکٹ 343 پر گری اور 8ویں وکٹ 347 پر گری۔

اس طرح آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 348 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 349 رنز کا ہدف دیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب باؤلر شاہین شاہ آفریدی رہے جنہوں نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

محمد وسیم نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ زاہد محمود اورع خوشدل شاہ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

پاکستان اسکواڈ

امام الحق، فخر زمان، کپتان بابراعظم، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی، زاہد محمود۔

آسٹریلوی اسکواڈ

کپتان ایرون فنچ، بین مکڈرموٹ، مارنس لبوشین، ٹریوس ہیڈ، مارکس اسٹونس، کیمرون گرین، الیکس کیری، سین ایبٹ، ایڈم زمپا، نیتھن ایلس، مچل سوئپسن۔

متعلقہ تحاریر