پنجاب کی 100فیصد آبادی ہیلتھ کارڈ حاصل کرچکی، وزیر صحت
اس کارڈ پر 850 مختلف بیماریوں کے علاج ہورہے ہیں جبکہ 2 لاکھ سے زائد افراد کو گردے کے مرض کا علاج فراہم کیا گیا
وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے دعویٰ کیا ہے پنجاب کے شہریوں کی جیب خالی بھی ہو تو بھی صحت خراب ہونے کی صورت میں اسپتال میں فری علاج کرا سکتے ہیں ، پنجاب بھر کے 3 کروڑ سے زائد خاندانوں کو ہیلتھ انشورنس فراہم کر دی گئی ہے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے جاری کردی بیان میں کہا کہ پنجاب کے ہر شہری کو صحت کارڈ جاری کیا جاچکا ہے جس کی مدد سے صوبے کے 813 اسپتالوں میں مفت علاج کرایا جاسکتا ہے ۔انھوں نے کہا کہ 4 سو ارب کے پراجیکٹس سے عوام کو سہولت دی گئی ہیں جبکہ 10 لاکھ لوگ اب تک اس سہولت سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
صوبائی وزیرکا مزید کہنا ہے کہ 5 ہزار 880 افراد روزانہ مفت علاج کرا رہے ہیں، اس کارڈ پر 850 مختلف بیماریوں کے علاج ہورہے ہیں جبکہ 2 لاکھ سے زائد افراد کو گردے کے مرض کا علاج فراہم کیا گیا۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ پنجاب بھر کی 100فیصد آبادی ہیلتھ کارڈ حاصل کرچکی ہے. دنیا کا سب سے بڑا ہیلتھ صحت پراجیکٹ شروع کیا گیا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ٓ الحمدللہ وعدے کے مطابق آج سے پنجاب کا ہر شہری 10 لاکھ روپے تک کی ہیلتھ انشورنس کا حقدار بن چکا ہے، اب تک پنجاب کے 10 لاکھ شہری ہیلتھ کارڈ کے ذریعے اپنا مفت علاج کروا چکے ہیں۔ یہ سہولت پاکستان کے ہیلتھ کئیر سیکٹر میں ایک نیا انقلاب برپا کرے گی۔
الحمدللہ وعدے کے مطابق آج سے پنجاب کا ہر شہری 10 لاکھ روپے تک کی ہیلتھ انشورنس کا حقدار بن چکا ہے
اب تک پنجاب کے 10 لاکھ شہری ہیلتھ کارڈ کے ذریعے اپنا مفت علاج کروا چکے ہیں
یہ سہولت پاکستان کے ہیلتھ کئیر سیکٹر میں ایک نیا انقلاب برپا کرے گی- انشاءاللہ
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) March 31, 2022
پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ صوبہ پنجاب کی تمام آبادی کو قومی صحت کارڈ کی سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں۔ اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ 31 مارچ 2022 ایک تاریخی دن ہے جب صوبہ پنجاب کی تمام آبادی کو قومی صحت کارڈ کی سہولیات فراہم کر دی گئیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ الحمداللہ اب تک دس
31 مارچ 2022 ایک تاریخی دن
صوبہ پنجاب کی تمام آبادی کو قومی صحت کارڈ کی سہولیات فراہم کر دی گئیں ہیں- الحمداللہ
اب تک دس لاکھ افراد اس سہولت سے فائدہ اٹھا چکے ہیں#BehindYouSkipper— Dr. Nausheen Hamid (@DrNausheenPTI) March 31, 2022
لاکھ افراد اس سہولت سے فائدہ اٹھا چکے ہیں ۔