ایل پی جی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح  157روپے کلو تک جاپہنچی

گزشتہ 2 سال میں گھریلو سلنڈر کے ریٹ میں 1853 روپے اور کمرشل سلنڈر کے ریٹ میں 7128 روپے کا اضافہ ہوا

پاکستان کے ایسے علاقے جو پہلے ہی قدرتی گیس سے محروم  ہونے کے باعث اپنی گھریلو ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ایل پی جی کا سلنڈر استعمال کرتے ہیں ان پر حکومت نے گیس کا بم گرادیا ، ملک بھر میں   ایل پی جی 247روپے کلو جبکہ گھریلو سلنڈر 2916 روپے تک جا پہنچا، بالائی علاقوں  میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 3316 روپے جبکہ فی کلو گیس 281روپے فروخت ہو گی

آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے نیوز 360 کو بتایا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے جاتے ہوئے عوام کو مہنگائی کا ایک اور تحفہ دے دیا۔2سال میں ایل پی جی کی صارفی قیمت میں 173 فیصد اضافہ کیا گیا۔  گزشتہ 2سالوں میں گیس کی صارفی قیمت میں 157 روپے فی کلو اضافہ ہوا۔ گزشتہ دو سال میں گھریلو سلنڈر کے ریٹ میں 1853 روپے اور کمرشل سلنڈر کے ریٹ  میں 7128 روپے کا اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیے 

پاک روس گیس پائپ لائن معاہدہ حتمی مراحل میں داخل

اسلام آباد کے شہریوں کے خوشخبری، بجلی اور گیس کے کنکشن سے پابندی ختم

پاکستان میں 2 سال پہلے 90 روپے فی کلو میں فروخت ہونے  والی ایل پی جی اب 247 روپے فی کلو کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی۔ 1067 روپے  میں فروخت ہونے  والا گھریلو سلنڈر2,916 روپے اور 4,106 روپے پر فروخت ہونے  والا کمرشل سلنڈر 11,220 روپے تک جاپہنچا ہے۔

انھوں نے مطالبہ کیا  کہ گرین پاکستان کے خواب کو پورا کرنے کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کی جائے، ایل پی جی انڈسٹری کو ٹیکس فری قرار دیا جائے اور ایل پی جی پالیسی فوری ختم کی جائے۔

غریب ایل پی جی صارفین کا معاشی قتل جاری۔ایل پی جی غریب عوام، رکشہ ڈرائیور اور گھریلو استعمال کا ایندھن ہے جو کہ ایل پی جی کی روز بروز کی بڑھتی قیمت کی وجہ سے غریب عوام کی پہنچ سے بہت دور ہو گیا ہے

متعلقہ تحاریر