کھلاڑیوں اور فنکاروں کے بعد یوٹیوبر بھی عمران خان کے حق میں بول پڑے
جو لوگ گندی سیاست کھیلنے میں مصروف ہیں، کیا وہ یہ نہیں سمجھتے کہ عمران خان ایک بہترین لیڈر ہے

وزیراعظم عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے کیلئے اپوزیشن کی جانب سے ہرممکن کوششیں جاری ہیں تاہم اس دوران عمران خان کی حمایت میں فنکاروں اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد سامنے آئی ہے جنہوں نے عمران خان کو پاکستان کے لئے امید قرار دیا ہے ۔
معروف کامیڈین اور یوٹیوبر، زید علی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کی حمایت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ عمران خان پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے آخری امید ہیں، لیکن ہم نے بطور قوم ان کو مایوس کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم عمران خان جیسے عظیم لیڈر کے قابل ہی نہیں ہیں ۔
یہ بھی پڑھیے
شاہ ویر جعفری نے وزیراعظم عمران خان کی حمایت کا اعلان کردیا
Imran khan is the last hope for Pakistan. Unfortunately, we have failed him as a nation. We don’t deserve a leader like Imran khan. 😭
— Zaid Ali (@Za1d) March 31, 2022
ان سے قبل معروف اداکار عدنان صدیقی نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا تھا کہ جو لوگ گندی سیاست کھیلنے میں مصروف ہیں، کیا وہ یہ نہیں سمجھتے کہ عمران خان ایک بہترین لیڈر ہے۔ اداکار نے کہا کہ لوگوں کی ان سے محبت اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ ایک بہترین لیڈر ہیں، پاکستان کی خاطر اس بندے کو اپنی مدت پوری کرنے دیں۔
Those busy playing dirty politics, have they fathomed the burden a new election or a new leader will put on state exchequer? IK is a mass leader. People’s love for him is proof. For the sake of Pakistan, let the man complete his term before writing him off.🙏🏽
— Adnan Siddiqui (@adnanactor) March 28, 2022
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ماڈل ماہرہ خان نے عمران خان کی حمایت میں مختصر ٹوئٹ کی، انہوں نے وزیر اعظم کے نام کے ہمراہ پاکستان کا جھنڈا بنایا اور ساتھ ہی دعا مانگتے ہوئے ایموجی بنایا جس کا یہ مطلب تھا کہ وہ عمران خان کے ساتھ ہیں اور اللہ پاکستان کی حفاظت کرے۔
گلوکار و موسیقار بلال مقصود کے مطابق پاکستان کو کم از کم اگلے دس سال عمران خان کی ضرورت ہے۔
Pakistan needs @ImranKhanPTI at least for the next 10 years!!
— Bilal Maqsood (@bilalxmaqsood) March 28, 2022









