چینی سفارتکار نے ممالک کے اندرونی معاملات میں امریکی مداخلت کے ثبوت شیئرکردیئے

امریکہ کسی بھی ملک  کی جمہوری حکومت کا کا کسی بھی وقت تختہ الٹ سکتا ہے   اگر اس کو یہ محسوس ہو کہ ایسا کرنا امریکہ کے قومی مفاد میں ہے

چینی وزارت خارجہ کے انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے لاطینی امریکہ میں سی آئی اے کے سابق سربراہ ڈوئین کلریج کے ایک پرانے انٹرویو کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے جس میں منتخب حکومتوں کا تختہ الٹنے میں امریکہ کے کردار کو تسلیم  کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق   چینی وزارت خارجہ کے انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان لیجیان ژاؤ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر   بدنام زمانہ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سابق سربراہ ڈوئین کلریج کے ایک پرانے انٹرویو کا ایک حصہ شیئر کیا ہے  جس میں  انھوں نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کسی بھی ملک  کی جمہوری حکومت کا کا کسی بھی وقت تختہ الٹ سکتا ہے اگر اس کو یہ محسوس ہو کہ ایسا کرنا امریکہ کے قومی مفاد میں ہےاور دنیا کو اس کا عادی ہوجانا چاہئے ۔

یہ بھی پڑھیے

جنگ گروپ نے سوئس سیکرٹس میں شامل پاکستانیوں کے نام کیوں نہیں چھاپے؟

پاکستان کا اندرونی معاملات میں مداخلت پر امریکا سے شدید احتجاج

سی آئی اے کے سابق سربراہ  ڈوئین کلریج ، جن پر ایران-کنٹرا سکینڈل میں کانگریس سے جھوٹ بولنے کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی تھی اور بعد میں انہیں معاف کر دیا گیا تھا، کے حوالے سے امریکہ کے معروف اخبار نیویارک ٹائمز میں 2011 میں شائع ہونے والے ایک مضمون  میں لکھا تھاکہ ڈوئین کلریج  نے پاکستان کے پہاڑی علاقوں اور افغانستان کے سنگلاخ پہاڑوں میں بھی اپنے مفاد کیلئے کام کرنے والوں کو اتاراتھا۔

دیئے گئے انٹر ویو میں  ڈوئین کلریج کا کہنا تھا کہ سی آئی ہے کواس کی اجازت ہے کہ وہ امریکی مفادات  کے تحفظ کے لئے کسی بھی ملک میں کسی کو بھی کسی بھی طرح استعمال کرسکتی ہے اور ہم نے یہ کیا بھی ، سابق سی آئی ہے چیف کے حیران کن انکشافات  کہ کس طرح امریکی حکومت اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کیلئے ممالک کے اندر اپنی سرگرمیاں جاری رکھتی ہے چونکا دینے والے ہیں

ان انکشافات سے یہ بھی ظاہر ہوا ہے کہ کس طرح امریکی فوجی اور انٹیلی جنس کارروائیوں کی آؤٹ سورسنگ نے دیگر ممالک  میں جمہوری حکومتوں کے خؒاف قانونی طور پر مخفی خفیہ کارروائیوں کو جنم دیا ہے جو امریکہ کی خارجہ پالیسی کے اہداف کے ساتھ مل کر ہو سکتے ہیں۔”

متعلقہ تحاریر